image
Monday, May 6 2024 | Time 15:03 Hrs(IST)
Regional

لوک سبھا الیکشن ہمارے وجود کی جنگ ہے: محبوبہ مفتی

لوک سبھا الیکشن ہمارے وجود کی جنگ ہے: محبوبہ مفتی

سری نگر، 24 اپریل (یو این آئی) پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کا کہنا ہے کہ لوک سبھا الیکشن جموں وکشمیر کے لوگوں کے وجود اور شناخت کی جنگ ہے انہوں نے کہا: 'ہمارا وجود ہی مٹ جائے گا اگر ہم پارلیمنٹ میں سوچ سمجھ کر اپنی آواز نہیں بھیجیں گے پی ڈی پی صدر نے ان باتوں کا اظہار بدھ کے روز جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں ایک ریلی کے حاشیئے پر نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔
انہوں نے کہا: 'یہ لوک سبھا الیکشن نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی کے درمیان جنگ نہیں ہے بلکہ یہ اس وقت ہمارے وجود کی جنگ ہے، جموں وکشمیر کے لوگوں کی شناخت کی جنگ ہے'۔
ان کا کہنا تھا: 'ہمارا وجود ہی مٹ جائے گا اگر ہم سوچ سمجھ کر ہارلیمنٹ میں اپنی آواز نہیں بھیجیں گے جو بلا خوف کے وہاں ہماری بات کر سکے'۔
محبوبہ مفتی نے کہا کہ میں تمام پارٹیوں کے لوگوں سے مدد طلب کر رہی ہوں۔
انہوں نے کہا: 'جموں وکشمیر کے لوگ اب یہ سمجھتے ہیں کہ پارلیمنٹ کے الیکشن بجلی، پانی، تار وغیرہ جیسی چیزوں کے لئے نہیں ہے، آج جو لوگوں میں گھٹن ہے، لوگ مشکلات میں ہیں، نوجوانوں کی پکڑ دھکر جاری ہے،کوئی بات ہی نہیں کر رہا ہے لہذا پارلیمنٹ میں ایک ایسی آواز جانی چاہئے جو بغیر کسی خوف کے وہاں لوگوں کا حال بیان کر سکے'۔
ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی پی نے مفتی محمد سعید کی قیادت میں راجوری پونچھ میں لوگوں کی کافی خدمت کی ہے جب وہاں لوگ پوٹا، ٹاسک فورس سے پریشان تھے۔
سابق وزیر اعلیٰ نے کہا کہ مفتی محمد سعید نے لوگوں کو اس مصیبت سے باہر نکالا۔
انہوں نے کہا: 'ہم نے وہاں وہ کام کئے جو گذشتہ چالیس برسوں سے نہیں ہوئے تھے، سڑکیں تعمیر کیں، کالج، یونیورسٹی بنائی'۔
ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا: 'بی جے پی انڈیا الائنس سے گھبرائی ہوئی ہے کیونکہ الائنس کو لوگوں کا کافی سپورٹ مل رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کانگریس نے 70 برسوں میں پہلی بار ایک اچھا مینی فسٹو تیار کیا ہے جس میں غریبوں کی بات کی گئی ہے۔
یو این آئی ایم افضل

خاص خبریں
کانگریس نے رائے بریلی اور امیٹھی کے لیے مشاہد مقرر کیے

کانگریس نے رائے بریلی اور امیٹھی کے لیے مشاہد مقرر کیے

نئی دہلی، 6 مئی (یو این آئی) کانگریس نے پارٹی کے دو سینئر لیڈروں کو باوقار رائے بریلی اور امیٹھی پارلیمانی سیٹوں کے لیے بطور مشاہد مقرر کیا ہے۔

...مزید دیکھیں
تیسرے مرحلے میں سبھی  پانچ سیٹوں پر این ڈی اے  کاقبضہ،  انڈیا اتحاد کو ساکھ  کا چیلنج

تیسرے مرحلے میں سبھی پانچ سیٹوں پر این ڈی اے کاقبضہ، انڈیا اتحاد کو ساکھ کا چیلنج

پٹنہ، 6 مئی (یو این آئی) بہار لوک سبھا انتخابات 2024 کے تیسرے مرحلے میں، جہاں سبھی پانچ سیٹوں پر قومی جمہوری اتحاد کا قبضہ ہے، وہیں پہلی بار انڈیا الائنس کے بینر تلے لوک سبھا انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کو اپنی ساکھ بنانے کا چیلنج ہے۔

...مزید دیکھیں
جھارکھنڈ میں ای ڈی کے چھاپے میں 25 کروڑ روپے کی نقدی برآمد

جھارکھنڈ میں ای ڈی کے چھاپے میں 25 کروڑ روپے کی نقدی برآمد

رانچی، 6 مئی (یو این آئی) جھارکھنڈ میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی ٹیم نے انجینئر وریندر رام کے معاملے میں آج چھاپہ مارا اور جھارکھنڈ کے دیہی ترقی کے وزیر کے پرسنل سکریٹری سنجیو لال کے معاون جہانگیر عالم کے گھر سے 25 کروڑ روپے کی نقدی برآمد کی۔

...مزید دیکھیں
غیر ملکی وفد مہاراشٹر میں انتخابی عمل کا مشاہدہ کرے گا

غیر ملکی وفد مہاراشٹر میں انتخابی عمل کا مشاہدہ کرے گا

رائے گڑھ، 6 مئی (یو این آئی) الیکشن کمیشن آف انڈیا (ای سی آئی) نے دوسرے ممالک کے انتخابی انتظامی اداروں کے ساتھ بین الاقوامی تعاون اور شراکت داری کے لیے انٹرنیشنل الیکشن وزیٹرز پروگرام (آئی ای وی پی) کا انعقاد کیا ہے اور اسی کے تحت ایک غیر ملکی وفد 6 سے 8 مئی تک مہاراشٹر میں رائے گڑھ ضلع میں انتخابی عمل کا مشاہدہ کرے گا۔

...مزید دیکھیں
شہید فوجی وکی پہاڑے کی جسد خاکی کو چھندواڑہ لایا گیا

شہید فوجی وکی پہاڑے کی جسد خاکی کو چھندواڑہ لایا گیا

چھندواڑہ، 6 مئی (یو این آئی) جموں و کشمیر کے پونچھ میں دہشت گردانہ حملے میں شہید ہوئے فضائیہ کے سپاہی وکی پہاڑے کے جسد خاکی کو آج فوج کے ایک خصوصی ہیلی کاپٹر کے ذریعے یہاں لایا گیا۔

...مزید دیکھیں
ہندوستانی مرد و خواتین 4x400 میٹر ریلے ٹیموں کو اولمپک کوٹہ

ہندوستانی مرد و خواتین 4x400 میٹر ریلے ٹیموں کو اولمپک کوٹہ

ناساؤ، 6 مئی (یو این آئی) ہندوستانی مردوں اور خواتین کی ٹیموں نے عالمی ایتھلیٹکس ریلے مقابلے کے 4x400 میٹر ریلے ایونٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پیرس اولمپک 2024 کا کوٹہ حاصل کر لیا ہے۔

...مزید دیکھیں
بی ایس ایف نے پنجاب میں دو ڈرون برآمد کئے

بی ایس ایف نے پنجاب میں دو ڈرون برآمد کئے

جالندھر، 6 مئی (یو این آئی) بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) نے پنجاب کے گورداسپور اور امرتسر اضلاع میں دو ڈرون برآمد کیے ہیں۔

...مزید دیکھیں
حب الوطنی کے گیت لکھنے میں ماہر تھے پریم دھون

حب الوطنی کے گیت لکھنے میں ماہر تھے پریم دھون

06 May 2024 | 12:07 PM

ممبئی،6مئی (یواین آئی) (یواین آئی) بالی ووڈ میں پریم دھون کو ایک ایسے نغمہ نگار کے طور پر یاد کیا جاتا ہے جن کے حب الوطنی سے معمورنغموں کی مسحور کردینےآواز کان میں پڑتے ہی آج بھی عام ہندوستانی ملک کی محبت کے جذبے سے متاثرہوئے بغیر نہیں رہ پاتا۔

image