image
Sunday, May 5 2024 | Time 04:58 Hrs(IST)
Regional

ہم اپنے تشخص اور آئین کو بچانے کے لئے اکٹھے ہوئے ہیں: ڈاکٹر فاروق عبداللہ

ہم اپنے تشخص اور آئین کو بچانے کے لئے اکٹھے ہوئے ہیں: ڈاکٹر فاروق عبداللہ

سری نگر، 25 اپریل (یو این آئی) نیشنل کانفرنس کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ کا کہنا ہے کہ انڈیا الائنس کے تحت ہم سب اپنے تشخص اور آئین کو بچانے کے لئے اکٹھے ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ انڈیا الائنس ان طاقتوں کے خلاف بنا ہے جو ملک کو الگ الگ کرنا چاہتی ہیں۔ان کا کہنا تھا  'اب روح اللہ صاحب میری جگہ پارلیمنٹ میں جا کر ریاست کے تشخص کو بچائیں گے موصوف صدر نے ان باتوں کا اظہار جمعرات کو یہاں کانگریس کے ہیڈ کوارٹر پر میڈیا کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔ اس موقع پر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر وقار رسول وانی اور نیشنل کانفرنس کے سری نگر لوک سبھا سیٹ کے امید وار آغا روح اللہ بھی موجود تھے۔انہوں نے کہا: 'ہماری الائنس مضبوط ہے، ہم سب اپنے تشخص اور آئین کو بچانے کے لئے اکٹھے ہوئے ہیں'۔
ان کا کہنا تھا: 'راجستھان میں وزیر اعظم نے جو تقریر کی اس نے میرے رونگٹھے کھڑے کئے، وزیر اعظم کو بلا لحاظ مذہب و ملت اور رنگ و نسل ملک کے تمام لوگوں کی خدمت کرنی ہوتی ہے'۔
ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا: 'انڈیا الائنس ملک کو الگ الگ کرنے والوں کے خلاف ہی بنی ہے راہل گاندھی جی جب یہاں پد یاترا پر آئے تو انہوں نے بھی یہی کہا کہ انڈیا الائنس آئین کی حفاظت کے لئے بنا ہے'۔انہوں نے کہا: 'میری جگہ پر اب آغا روح اللہ صاحب پارلیمنٹ میں جائیں گے وہ وہاں ہر باشندے کی بات کریں گے، وہ ریاست کے تشخص کو بچائیں گے'۔
ان کا کہنا تھا: 'انڈیا الائنس کامیاب ہوئی تو جو یہاں خرابیاں ہوئی ہیں ان کو ٹھیک کرنا ہے، الیکشن کمیشن کو آزاد بنانا ہے، عدلیہ کو آزاد بنانا ہے، ایسے گورنروں کو بھیجنا ہے جو دلی کے بجائے لوگوں کی خدمت کریں گے'۔
سابق وزیر اعلیٰ نے کہا: 'ہماری الائنس بہت مضبوط ہے ہم چاہتے ہیں کہ ہندوستان یہ سمجھے کہ جموں وکشمیر ملک کا تاج ہے'۔
جموں وکشمیر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر وقار رسول نے ڈاکٹر فاروق عبداللہ کا پارٹی ہیڈ کوارٹر پر حاضر ہونے کے لئے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا: 'اودھم لوک سبھا سیٹ چودھری لال سنگھ اور جموں لوک سبھا سیٹ سے رمن بھلا کامیاب ہوں گے"۔انہوں نے کہا: 'کشمیر کی تین سیٹوں پر نیشنل کانفرنس کے امید واروں کے ساتھ کانگریس پوری طاقت سے کھڑی ہے'۔ان کا کہنا تھا کہ جموں و کشمیر لداخ کی تمام 6 سیٹوں پر انڈیا الائنس کی جیت ہوگی۔
یو این آئی ایم افضل

خاص خبریں
لالو نے گودھرا واقعہ کے مجرموں کو بچانے کے لیے جعلی رپورٹ بنوائی تھی: مودی

لالو نے گودھرا واقعہ کے مجرموں کو بچانے کے لیے جعلی رپورٹ بنوائی تھی: مودی

دربھنگہ، 04 مئی (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے صدر لالو پرساد یادو پر شدید حملہ کیا اور الزام لگایا کہ ریلوے کے وزیر کے طور پر اپنے دور میں مسٹر یادو نے گودھرا واقعہ کے مجرموں کو بچانے کے لئے فرضی رپورٹ بنوائی تھی۔

...مزید دیکھیں
ہندستان چین کے ساتھ سرحدی معاہدہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے: جے شنکر

ہندستان چین کے ساتھ سرحدی معاہدہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے: جے شنکر

نئی دہلی 04 مئی (یو این آئی) وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے کہا کہ چین نے ہندوستانی سرحد پر قبضہ کیا ہے لیکن یہ تمام تجاوزات 1958-59 کے دوران ہوئیں اور اب ہندوستان چین کے ساتھ سرحد پر معاہدہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

...مزید دیکھیں
دہلی کانگریس کے سابق صدر ارویندر سنگھ لولی،    راجکمار چوہان بی جے پی  میں شامل

دہلی کانگریس کے سابق صدر ارویندر سنگھ لولی، راجکمار چوہان بی جے پی میں شامل

نئی دہلی، 04 مئی (یو این آئی) قومی دارالحکومت دہلی میں عام آدمی پارٹی ( آپ ) کے ساتھ انتخابی اتحاد کے خلاف احتجاج میں دہلی پردیش کانگریس کے صدر کا عہدہ چھوڑنے والے پارٹی کے ممبر اسمبلی ارویندر سنگھ لولی ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) میں شامل ہوگئے۔

...مزید دیکھیں
پونچھ میں فوجی کانوائی پر ملی ٹینٹوں کا حملہ

پونچھ میں فوجی کانوائی پر ملی ٹینٹوں کا حملہ

جموں،04مئی(یو این آئی)جموں وکشمیر کے پونچھ ضلع کے گرسائی علاقے میں ملی ٹینٹوں نے فوجی قافلے پر فائرنگ کی جس کے بعد سلامتی عملے نے ایک وسیع علاقے کو محاصرے میں لے کر حملہ آوروں کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کیا ۔

...مزید دیکھیں
مودی کے راہل کو شہزادہ کہنے پر پرینکا ناراض

مودی کے راہل کو شہزادہ کہنے پر پرینکا ناراض

نئی دہلی، 04 مئی (یو این آئی) کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے وزیر اعظم نریندر مودی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ مودی جو خود محلوں میں رہتے ہیں اور شہنشاہ ہیں، میرے بھائی کو جو 4000 کلومیٹر پیدل چل کر آئے انہیں 'شہزادہ' کہتے ہیں۔

...مزید دیکھیں
آئین کو تہس نہس کرنے کا ادارہ رکھنے والوں کو موجودہ انتخابات میں مسترد کرنا ہی ہوگا: ڈاکٹر فاروق عبداللہ

آئین کو تہس نہس کرنے کا ادارہ رکھنے والوں کو موجودہ انتخابات میں مسترد کرنا ہی ہوگا: ڈاکٹر فاروق عبداللہ

سری نگر،04مئی(یو این آئی)نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے ہفتے کے روز کہا کہ جموں و کشمیر اور لداخ کے مالک یہاں کے پشتینی باشندے ہیں ، چاہے وہ مسلمان ہو، ہندو ہو، سکھ ہو، بودھ ہو یا عیسائی۔

...مزید دیکھیں
راہل نے سدارامیا سے پرجوال معاملے میں فوری کارروائی کرنے کی اپیل کی

راہل نے سدارامیا سے پرجوال معاملے میں فوری کارروائی کرنے کی اپیل کی

بنگلورو، 4 مئی (یو این آئی) کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے ہفتہ کے روز وزیر اعلیٰ سدارامیا پر زور دیا کہ وہ کرناٹک میں ہاسن سے ایم پی پراجول ریونا کے ذریعہ مبینہ جنسی ہراسانی کے معاملات میں فوری کارروائی کرنے اور متاثرین کو مدد فراہم کرنے کی اپیل کی۔

...مزید دیکھیں

ڈو پلیسس اور وراٹ کے طوفان کے آگے گجرات پست

04 May 2024 | 11:18 PM

بنگلورو 04 مئی (یو این آئی) مہلک گیندبازی اور چست فیلڈنگ کے بعد وراٹ کوہلی (42) اور کپتان فاف ڈو پلیسس (64) کے درمیان 92 رن کی طوفانی شراکت کی بدولت رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) نے ہفتہ کو انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے 52ویں میچ میں گجرات ٹائٹنز کو چار وکٹ سے شکست دے دی۔

پونچھ میں فضائیہ کے قافلے پر دہشت گردوں کے حملے میں ایک فوجی شہید، چار زخمی

04 May 2024 | 11:44 PM

جموں، 04 مئی (یو این آئی) جموں و کشمیر کے پونچھ ضلع کے مینڈھر-سورنکوٹ علاقے میں ہفتہ کی شام دہشت گردوں کے ایک گروپ کے ذریعہ ہندوستانی فضائیہ (آئی اے ایف) کے قافلے پر حملے میں زخمی ہونے والے فضائیہ کے پانچ اہلکاروں میں سے ایک زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ گیا جبکہ چار دیگر کا علاج کمانڈ اسپتال، ادھم پور میں ہو رہا ہے۔

پٹنائک نے کانٹا بانجی حلقہ سے پرچہ نامزدگی داخل کیا

02 May 2024 | 8:30 PM

بھونیشور، 02 مئی (یو این آئی) اوڈیشہ کے وزیر اعلی اور بیجو جنتا دل (بی جے ڈی) کے صدر نوین پٹنائک نے جمعرات کو یہاں کانٹا بانجی اسمبلی سیٹ کے لئے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا۔

...مزید دیکھیں
image