RegionalPosted at: Apr 26 2024 10:07AM امت شاہ گُنا اور راج گڑھ پارلیمانی حلقوں میں انتخابی مہم چلائیں گے
بھوپال، 26 اپریل (یو این آئی) مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ دیر رات بھوپال پہنچ گئے۔ ویر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رہنماؤں نے ان کا استقبال کیا۔
وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو کے علاوہ مسٹر شاہ کا استقبال کرنے والوں میں لوک سبھا انتخابات کے پارٹی انچارج ڈاکٹر مہیندر سنگھ، شریک انچارج ستیش اپادھیائے اور الیکشن کمیٹی کے کوآرڈینیٹر ہیمنت کھنڈیلوال شامل تھے۔ مسٹر شاہ نے بھوپال میں قیام کیا۔
بی جے پی کے سینئر لیڈر مسٹرشاہ آج گونا اور راج گڑھ پارلیمانی حلقوں میں بی جے پی امیدواروں کے حق میں انتخابی میٹنگیں کریں گے۔
یواین آئی۔ م س