image
Sunday, May 5 2024 | Time 22:52 Hrs(IST)
Regional

یوپی کی آٹھ سیٹوں پر ووٹنگ شروع

یوپی کی آٹھ سیٹوں پر ووٹنگ شروع

لکھنؤ، 26 اپریل، (یو این آئی) لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے میں سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان جمعہ کی صبح سات بجے اتر پردیش کے نو اضلاع کی آٹھ لوک سبھا سیٹوں کے لئے ووٹنگ شروع ہو گئی۔
ریاست کے چیف الیکٹورل آفیسر نودیپ رِنوا نے جمعرات کو صحافیوں کو بتایا کہ انتخابات کے دوسرے مرحلے میں نو اضلاع کی آٹھ لوک سبھا حلقوں امروہہ، غازی آباد، میرٹھ، باغپت، علی گڑھ، متھرا، بلند شہر اور گوتم بدھ نگر میں مقررہ وقت کے مطابق صبح سات بجے ووٹنگ شروع ہوگی۔ ووٹنگ شام 6 بجے تک جاری رہے گی جبکہ ووٹوں کی گنتی 4 جون کو ہوگی۔
انتخابات کے اس مرحلے میں فلم اداکارہ اور بی جے پی ایم پی ہیما مالنی اور ارون گوول سمیت 91 امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ ہوگا۔
مسٹر رنوا نے کہا کہ دوسرے مرحلے میں 81 مرد اور 10 خواتین امیدوار میدان میں ہیں، جن کی قسمت کا فیصلہ 1 کروڑ 67 لاکھ 77 ہزار 198 ووٹرز کریں گے، جن میں 90 لاکھ 26 ہزار 51 مرد اور 77 لاکھ 50 ہزار 356 خواتین کے علاوہ 791 تھرڈ جینڈر شامل ہیں۔ آزادانہ، منصفانہ اور پرامن ووٹنگ کے لیے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ دوسرے مرحلے میں سب سے زیادہ ووٹروں کی تعداد غازی آباد میں 29 لاکھ 45 ہزار 487 ہے جبکہ سب سے کم ووٹروں کی تعداد باغپت میں 16 لاکھ 53 ہزار 146 ہے۔
متھرا اور گوتم بدھ نگر میں زیادہ سے زیادہ 15-15 امیدوار میدان میں ہیں جبکہ بلند شہر میں کم از کم چھ امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ ہوگا۔ اس الیکشن میں کل ایک لاکھ 77 ہزار چار پولنگ اسٹیشنز اور سات ہزار 797 پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں جن میں سے تین ہزار 472 حساس ہیں۔
یواین آئی۔ م س

خاص خبریں
مودی عوام سے ریزرویشن کا حق چھیننا چاہتے ہیں:راہل گاندھی

مودی عوام سے ریزرویشن کا حق چھیننا چاہتے ہیں:راہل گاندھی

حیدرآباد 5مئی(یواین آئی)کانگریس لیڈرراہل گاندھی نے ریمارک کیاکہ وزیراعظم مودی ریزرویشن کے خلاف ہیں اور وہ ریزرویشن کے کوٹہ کو برخواست کرنا چاہتے ہیں انہوں نے کہاکہ نجی کاری کے بہانے مودی حکومت عوامی شعبہ کے ریزرویشن کو ختم کرنے کابھی منصوبہ رکھتی ہے انہوں نے تلنگانہ کے ضلع نرمل میں انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے دعوی کیا کہ موجودہ لوک سبھا انتخابات دو نظریات کے درمیان ہیں کانگریس دستور کو بچانے کی کوشش کررہی ہے جبکہ بی جے پی۔

...مزید دیکھیں
اے پی میں انڈیا اتحاد کو ایک بھی نشست حاصل نہیں ہوگی: امیت شاہ

اے پی میں انڈیا اتحاد کو ایک بھی نشست حاصل نہیں ہوگی: امیت شاہ

حیدرآباد5 مئی (یو این آئی) مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے اس یقین کا اظہار کیا کہ آندھراپردیش میں این ڈی اے اتحاد تمام نشستوں پر کامیابی حاصل کرے گا اور انڈیا اتحاد کو ایک بھی نشست ریاست سے حاصل نہیں ہوگی  انہوں نے ستیہ سائی ضلع میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس پروگرام میں 50 ہزار افراد نے شرکت کی ہے یہ ظاہر کرتا ہے کہ آندھراپردیش کے عوام مودی اور چندرابابونائیڈو کے ساتھ ہیں۔

...مزید دیکھیں
'مودی واشنگ مشین' میں کرپشن کے داغ دھل رہے ہیں: اے اے پی

'مودی واشنگ مشین' میں کرپشن کے داغ دھل رہے ہیں: اے اے پی

نئی دہلی، 05 مئی (یو این آئی) عام آدمی پارٹی (اےاے پی) نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو دنیا کی سب سے بدعنوان پارٹی قرار دیتے ہوئے اتوار کو کہا کہ 'مودی واشنگ مشین' میں بدعنوانوں کے داغ دھل رہے ہیں اے اے پی نے آج یہاں راجندر نگر میں ’جیل کا جواب ووٹ سے‘ مہم کے تحت واک تھون کا اہتمام کیا  اس دوران اے اے پی کے ایم پی سنجے سنگھ نے کہاکہ "لوگوں تک اپنا پیغام پہنچانے کا واک تھون ایک بہت اچھا طریقہ ہے  ہم عوام کے درمیان جا کر بتا رہے ہیں کہ کس طرح 2014 کے بعد مودی کی واشنگ مشین بی جے پی کے ساتھ گٹھ جوڑ کر، ان کا سہارا لے کر اور انہیں وزیر بنا کر ملک بھر میں بدعنوانوں کے کرپشن کے داغ دھو رہی ہے۔

...مزید دیکھیں
مودی کو ریونا کو واپس لاکر کرناٹک حکومت کے حوالے کرنا چاہئے: مہیلا کانگریس

مودی کو ریونا کو واپس لاکر کرناٹک حکومت کے حوالے کرنا چاہئے: مہیلا کانگریس

نئی دہلی 5 مئی (یواین آئی) مہیلا کانگریس کی صدر الکا لامبا نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کو خاموش رہ کر پرجول ریونا کا ساتھ دینے کے بجائے خاموشی توڑنی چاہیے اورملزم کو جرمنی سے لا کر کرناٹک حکومت کے حوالے کرنا چاہیے محترمہ لامبا نے اتوار کو یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ مسٹر مودی کی حمایت ریونا کے ساتھ رہی ہے وہ ان کے ساتھ کھڑے نظر آتے ہیں۔

...مزید دیکھیں
چنئی سپرکنگ کی پنجاب پر شاندار جیت

چنئی سپرکنگ کی پنجاب پر شاندار جیت

دھرم شالہ، 5 مئی (یو این آئی) انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے 53ویں میچ میں چنئی سپر کنگز کے گیند بازوں کی شاندار کارکردگی کی وجہ سے اتوار کو پنجاب سپر کنگز کو 28 رنز سے شکست دے دی آج یہاں ہماچل پردیش کرکٹ ایسوسی ایشن اسٹیڈیم میں پنجاب کنگز کے کپتان سیم کرن نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔

...مزید دیکھیں
یہ انتخاب ترقی یافتہ ہندوستان کے عزم کو پورا کرنے والا: نڈا

یہ انتخاب ترقی یافتہ ہندوستان کے عزم کو پورا کرنے والا: نڈا

سورج پور، 5 مئی (یواین آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر جے پی نڈا نے کہا ہے کہ یہ انتخاب وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ترقی یافتہ ہندوستان کے خواب کو پورا کرنے کے عزم کا انتخاب ہے اتوار کو یہاں ہائی اسکول گراؤنڈ میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر نڈا نے اپنی تقریر کا آغاز ’سبلے بڑھیا چھتیس گڑھ‘ سے کیا۔

...مزید دیکھیں
کانگریس کی قومی ترجمان رادھیکا کھیڑا نے پارٹی کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ  دیا

کانگریس کی قومی ترجمان رادھیکا کھیڑا نے پارٹی کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دیا

رائے پور/05 مئی (یو این آئی) لوک سبھا انتخابات کے درمیان کانگریس کی قومی ترجمان رادھیکا کھیڑا نے اتوار کو پارٹی کی پرائمری رکنیت سے استعفیٰ دے دیا محترمہ کھیڑا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے استعفیٰ کی اطلاع دی  انہوں نے کہا، ’’آج انتہائی درد کے ساتھ میں پارٹی کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دے رہی ہوں اور اپنے عہدے سے استعفیٰ دے رہی ہوں۔

...مزید دیکھیں

حماس کا جنگ بندی کا مطالبہ ناقابل قبول: نیتن یاہو

05 May 2024 | 9:49 PM

تل ابیب، 5 مئی (یو این آئی) اسرائیلی وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو نے اتوار کو تصدیق کی کہ ان کی حکومت حماس کے ساتھ جنگ ​​بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے معاہدے پر پہنچنے کے لیے تیار ہے، جس پر انہوں نے ناقابل قبول مطالبات کرنے کا الزام لگایا ہے۔

للت پور تھانہ میں نابالغ کی عصمت دری، سپریم کورٹ نے ملزم تھانہ انچارج کی ضمانت منسوخ کرکے عدالتی تحویل میں بھیجنے کا حکم صادرکیا

للت پور تھانہ میں نابالغ کی عصمت دری، سپریم کورٹ نے ملزم تھانہ انچارج کی ضمانت منسوخ کرکے عدالتی تحویل میں بھیجنے کا حکم صادرکیا

05 May 2024 | 9:40 PM

نئی دہلی،5(یو این آئی) سپریم کورٹ نے اترپردیش کے للت پور ضلع کے تھانے میں تیرہ سالہ دلت نابالغ لڑکی کے ساتھ عصمت دری کے ملزم تھانہ انچارج کو ضمانت دینے کے الٰہ آباد ہائی کورٹ کے حکم کو منسوخ کر دیا ہے اور ملزم کو خودسپردگی کرنے اور جیل بھیجنے کا حکم دیا ہے  سپریم کورٹ کا یہ حکم ایسوسی ایشن فار والنٹری ایکشن کی طرف سے دائرکردہ ایک عرضی پر آیا ہے، جسے بچپن بچاؤ آندولن (بی بی اے) کے نام سے جانا جاتا ہے، جس نے ایک اجتماعی عصمت دری کی شکار نابالغ لڑکی کے معاملے میں ملزم کو ضمانت دینے کے ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف عدالت عظمیٰ سے رجوع کیا تھا۔

کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے لکھنؤ سپر جائنٹس کو 236 رن کا ہدف دیا

05 May 2024 | 9:41 PM

لکھنؤ 05 مئی (یو این آئی) سنیل نارائن کی نصف سنچری (81) رن کی اننگز کی بدولت کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے 54ویں میچ میں اتوار کو لکھنؤ سپر جائنٹس کو جیت کے لیے 236 رن کا ہدف دیا ہے۔

image