image
Tuesday, May 7 2024 | Time 17:21 Hrs(IST)
Regional

راجستھان میں لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے 13 لوک سبھا حلقوں میں 64.6 فیصد ووٹنگ

جے پور، 26 اپریل (یو این آئی) راجستھان میں لوک سبھا عام انتخابات-2024 کے دوسرے مرحلے میں جمعہ کو 13 لوک سبھا حلقوں میں ووٹنگ پرامن طریقے سے مکمل ہوئی جس میں تقریباً 65 فیصد ووٹروں نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔

ریاست کے چیف الیکٹورل آفیسر پروین گپتا نے بتایا کہ دوسرے مرحلے کے تحت ٹونک-سوائی مادھوپور، اجمیر، پالی، جودھپور، بارمیڑ، جالور، ادے پور، باسن واڑہ، چتور گڑھ، راجسمند، بھیلواڑہ، کوٹا اور جھالاواڑ-باران لوک سبھا حلقوں میں ووٹنگ ہوئی۔
ان 13 حلقوں کے 28 ہزار 758 ​​پولنگ اسٹیشنوں پر ہونے والے ووٹنگ میں نئے شادی شدہ جوڑے، معذور، تیسری جنس، قبائلی، بزرگ اور نوجوانوں سمیت تمام ووٹرز نے جوش و خروش سے حصہ لیا۔
خاص خبریں
اروند کیجریوال کی عدالتی حراست میں 20 مئی تک توسیع

اروند کیجریوال کی عدالتی حراست میں 20 مئی تک توسیع

نئی دہلی، 7 مئی (یو این آئی) دہلی کی خصوصی عدالت نے منگل کو وزیر اعلی اور عام آدمی پارٹی (آپ) کے کنوینر اروند کیجریوال کی عدالتی تحویل میں 20 مئی تک توسیع کر دی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے مسٹر کیجریوال کو 21 مارچ کو دہلی ایکسائز پالیسی میں مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار کیا تھا قومی راجدھانی دہلی کے راؤز ایونیو میں واقع خصوصی عدالت کی جج کاویری باویجا نے مسٹر کیجریوال کی عدالتی تحویل میں توسیع کا فیصلہ سنایا۔

...مزید دیکھیں
مسلمانوں کے لیے ریزرویشن کی حمایت کر کے انڈیا  نے ظاہر کئے اپنے ارادے: مودی

مسلمانوں کے لیے ریزرویشن کی حمایت کر کے انڈیا نے ظاہر کئے اپنے ارادے: مودی

دھار، 7 مئی (یو این آئی) کسی بھی لیڈر کا نام لیے بغیر وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ انڈیا اتحاد میں شامل اور چارہ گھپلے میں سزا کاٹ رہے ایک لیڈر نے مسلمانوں کے لیے ریزرویشن کے معاملے کی حمایت کرکے اتحاد کے ارادوں کا اظہار کیا ہے مدھیہ پردیش کے دھار میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی حمایت میں منعقدہ انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر مودی نے کہا کہ جانوروں کا چارہ کھانے والے لیڈر کا تازہ ترین بیان آیا ہے۔

...مزید دیکھیں
کھڑگے  اور راہل نے لوگوں سے اپنے حقوق کی حفاظت کے لیے ووٹ دینے کی اپیل کی

کھڑگے اور راہل نے لوگوں سے اپنے حقوق کی حفاظت کے لیے ووٹ دینے کی اپیل کی

نئی دہلی، 7 مئی (یو این آئی) کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے اور کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے منگل کو ملک کے لوگوں سے لوک سبھا کے تیسرے مرحلے کی ووٹنگ کے لیے بڑی تعداد میں باہر آنے اور اپنے حقوق کی حفاظت کے لیے ووٹ ڈالنے کی اپیل کی مسٹر کھڑگے نے لوگوں سے سمجھداری سے ووٹ دینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ یہ الیکشن ایک ایسے ہندوستان کی تعمیر کرسکتا ہے جہاں انصاف کی بالادستی ہوگی۔

...مزید دیکھیں
ویڈیو کے بعد میری بے گناہی ثابت ہوچکی ہے: شاہجہاں شیخ

ویڈیو کے بعد میری بے گناہی ثابت ہوچکی ہے: شاہجہاں شیخ

کلکتہ 7مئی (یواین آئی) سندیش کھالی کے ملزم شاہجہاں شیخ نے آج بشیر ہاٹ کورٹ میں دعویٰ کیا کہ سندیش کھالی پر جو ویڈیو آیا ہے وہ جعلی نہیں ہےاوران پرجو الزامات لگائے گئے ہیں وہ سب جھوٹ ہے بی جے پی نے ہمیں بدنام کرنے کیلئے ایک سازش کی تھی اور بی جے پی لیڈر نے اس کا اعتراف کرلیا ہے کہ خواتین کو جھوٹ بولنے کیلئے اکسایا اور تربیت کی گئی تھی خیال رہے کہ سنیچرکو 32منٹ کا ایک ویڈیو سامنے آیا ہے جس میں بی جے پی لیڈرنے دعویٰ کیا کہ سندیش کھالی میں جن خواتین نے عصمت دری کے الزامات عائد کئے تھے ان سب کو روپیہ دے کر ہم نے سازش کی تھی بی جے پی لیڈر نے دعویٰ کیا کہ خواتین نے پیسوں کے عوض شاہجہاں اور اس کے ساتھیوں کے خلاف عصمت دری کےجھوٹے الزامات لگائے۔

...مزید دیکھیں
کولگام انکاؤنٹر: دو عدم شناخت جنگجو ہلاک، آپریشن جاری:پولیس

کولگام انکاؤنٹر: دو عدم شناخت جنگجو ہلاک، آپریشن جاری:پولیس

سری نگر، 7 مئی (یو این آئی) جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے ریڈونی پائین علاقے میں سیکورٹی فورسز اور جنگجوئوں کے درمیان تصادم آرائی میں 2 عدم شناخت جنگجو مارے گئے جبکہ تلاشی آپریشن ہنوز جاری ہے کشمیر زون پولیس نے 'ایکس' پر ایک پوسٹ کے ذریعے جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہا: 'کولگام میں دہشت گردی مخالف آپریشن کے دوران اب تک دو دہشت گردوں کی لاشیں بر آمد کی گئی ہیں'۔

...مزید دیکھیں
بدعنوانی اور کنبہ پرستی سے پاک نظام کو ووٹ دیں: شاہ

بدعنوانی اور کنبہ پرستی سے پاک نظام کو ووٹ دیں: شاہ

نئی دہلی، 7 مئی (یو این آئی) مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے میں لوگوں سے بدعنوانی، ذات پات اور اور کنبہ پرستی کے پاک نظام کے لیے ووٹ دینے کی اپیل کی اور کہا کہ عوام کو ایک ایسی حکومت کا انتخاب کریں جس کے پاس عوام کی بہبود کے تجربے کے ساتھ ترقی یافتہ ہندوستان کا خاکہ ہو۔

...مزید دیکھیں
معروف  افسانہ نگار سلام بن رزاق نہیں رہے

معروف افسانہ نگار سلام بن رزاق نہیں رہے

ممبئی ،7مئی(یواین آئی) معروف افسانہ نگار اور استاذ سلام بن رزاق کا آج نوی ممبئی میں انتقال ہوگیا ان کی عمر 83برس تھی مرحوم کافی عرصے سےبیمار تھے پسماندگان میں بیوہ،ایک بیٹی ،ایک بیٹا ،پوتے پوتیاں اور نواسے نواسیاں شامل ہیں ان کی تدفین بعد نماز مغرب بڑے قبرستان مرین لائنز میں عمل میں آئے گی نوجوان افسانہ نگار وسیم عقیل شاہ کے مطابق سلام بن رزاق عصری اردو افسانہ سے وابستہ رہے اردو کے نابغہ روز گار قلم کار سلام بن رزاق کا تعلق شہر ممبئی سے تھاحالانکہ ان کا آبائی وطن خطہ کونکن تھا  ایک عرصہ تک ممبئی میونسپل کارپوریشن کے اسکولوں میں بطور استاذفرائض انجام دیتے رہے۔

...مزید دیکھیں
حب الوطنی کے گیت لکھنے میں ماہر تھے پریم دھون

حب الوطنی کے گیت لکھنے میں ماہر تھے پریم دھون

06 May 2024 | 5:38 PM

ممبئی،6مئی (یواین آئی) (یواین آئی) بالی ووڈ میں پریم دھون کو ایک ایسے نغمہ نگار کے طور پر یاد کیا جاتا ہے جن کے حب الوطنی سے معمورنغموں کی مسحور کردینےآواز کان میں پڑتے ہی آج بھی عام ہندوستانی ملک کی محبت کے جذبے سے متاثرہوئے بغیر نہیں رہ پاتا۔

image