image
Thursday, May 9 2024 | Time 19:20 Hrs(IST)
Regional

راجستھان میں لوک سبھا انتخابات میں 62.10 فیصد ووٹنگ

جے پور، 27 اپریل (یو این آئی) راجستھان میں عام لوک سبھا انتخابات-2024 میں 62 فیصد سے زیادہ ووٹنگ ہوئی، جو کہ گزشتہ لوک سبھا انتخابات-2019 کے مقابلے میں 4.24 فیصد کم رہی۔

ریاست کے چیف الیکٹورل آفیسر پروین گپتا نے کہا کہ اس بار انتخابات میں ریاست کے تمام 25 لوک سبھا حلقوں میں 62.10 فیصد ووٹروں نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔
مسٹر گپتا نے کہا کہ اس بار ریاست میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) کے ذریعے 61.53 فیصد ووٹنگ ہوئی ہے اور 0.57 فیصد ووٹنگ پوسٹل بیلٹ کے ذریعے ہوئی ہے اور ریاست میں 2019 کے لوک سبھا عام انتخابات میں 66.34 فیصد ووٹنگ ہوئی تھی۔
خاص خبریں
آئندہ  15 اگست تک 30 لاکھ آسامیوں پر بھرتی شروع کریں گے: راہل

آئندہ 15 اگست تک 30 لاکھ آسامیوں پر بھرتی شروع کریں گے: راہل

نئی دہلی، 09 مئی ( یو این آئی ) کانگریس کے سینئر لیڈر راہل گاندھی نے ملک کے نوجوانوں کو یقین دلایا ہے کہ وہ وزیر اعظم نریندر مودی کے بہکاوے میں نہ آئیں اور کانگریس کو ووٹ دیں انہوں نے کہا کہ اگر 4 جون کو لوک سبھا کے انتخابی نتائج کے مطابق مرکز میں انڈیا اتحاد کی مخلوط حکومت بنتی ہے تو 15 اگست تک 30 لاکھ سرکاری آسامیوں پر بھرتی کا عمل شروع کر دیا جائے گا نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کے نوجوانو، ہندوستان میں 4 جون کو مخلوط حکومت بننے جا رہی ہے اور ہماری گارنٹی ہے کہ 15 اگست تک ہم 30 لاکھ خالی سرکاری آسامیوں پر بھرتی کا عمل شروع کر دیں گے۔

...مزید دیکھیں
اڈانی-امبانی کی بدعنوانی کے مودی کے انکشافات نے  بھکتوں  میں خوف و ہراس پیدا کیا: کانگریس

اڈانی-امبانی کی بدعنوانی کے مودی کے انکشافات نے بھکتوں میں خوف و ہراس پیدا کیا: کانگریس

نئی دہلی، 09 مئی (یو این آئی) کانگریس نے جمعرات کو وزیر اعظم نریندر مودی کو اڈانی امبانی کے بارے میں ان کے کل کے بیان پر یہ کہتے ہوئے گھیرنے کی کوشش کی کہ یہ مسٹر مودی کے پسندیدہ لوگوں کی بدعنوانی کا پردہ فاش ہے، جو وزیر اعظم نے تیسرے مرحلے کے بعد کیا  انتخابات میں اپنی یقینی شکست دیکھ کر انہوں نے خود ہی یہ انکشاف کر ڈالا کانگریس کی ترجمان سپریہ سرینیت نے جمعرات کو یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ مسٹر مودی نے 10 سال میں پہلی بار اڈانی-امبانی کا نام لیا ہے اور کہا ہے کہ وہ بوریوں میں پیسے دے رہے ہیں اور یہاں لے جا رہے ہیں، وہاں ٹیمپو میں کیا جا رہا ہے۔

...مزید دیکھیں
بی جے پی مذہب کے نام پر الیکشن لڑ رہی ہے: محبوبہ مفتی

بی جے پی مذہب کے نام پر الیکشن لڑ رہی ہے: محبوبہ مفتی

سری نگر، 9 مئی (یو این آئی) پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کا کہنا ہے کہ بی جے پی لوگوں کی بھلائی کے لئے کام کرنے کے بجائے مذہب کے نام پر الیکشن لڑ رہی ہے انہوں نے دعویٰ کیا کہ لوک سبھا الیکشن کے پہلے تین مرحلوں میں بی جے پی بری طرح سے ہار رہی ہے ان کا کہنا تھا: 'اننت ناگ – راجوری – پونچھ میں انکائونٹر ہو رہے ہیں یہ مجھے پارلیمنٹ سے دور رکھنے کے لئے ایک ماحول تیار کیا جا رہا ہے'۔

...مزید دیکھیں
مودی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ سے اڈانی اور امبانی کو گرفتار کرنے کے لیے کہیں: سنجے راوت

مودی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ سے اڈانی اور امبانی کو گرفتار کرنے کے لیے کہیں: سنجے راوت

ممبئی، 9 مئی(یو ین آئی) شیو سینا (ادھو ٹھاکرے) کے رہنما اور راجیہ سبھا کے رکن سنجے راوت نے جمعرات کو کہا کہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کو صنعتکار گوتم اڈانی اور مکیش امبانی سے تفتیش کرنی چاہیے سنجے راوت نے کہا کہ بدھ کو پی ایم مودی نے کانگریس پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ کانگریس (انڈین نیشنل کانگریس پارٹی) صنعتکار گوتم اڈانی اور مکیش امبانی کے کالے دھن پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہی ہے سنجے راوت نے جمعرات کو نامہ نگاروں کو بتایا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے صنعتکار گوتم اڈانی اور مکیش امبانی پر مالی بدعنوانی کا الزام لگایا ہے۔

...مزید دیکھیں
سری نگر سے تعلق رکھنے والا اب کوئی جنگجو زندہ نہیں ہے:پولیس

سری نگر سے تعلق رکھنے والا اب کوئی جنگجو زندہ نہیں ہے:پولیس

سری نگر، 9 مئی (یو این آئی) جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے ریڈ ونی علاقے میں 50 گھنٹوں کے طویل آپریشن کے دوران ضلع سری نگر سے تعلق رکھنے والے آخری جنگجو کے مارے جانے کے ساتھ اب اس ضلع کا کوئی جنگجو زندہ نہیں ہے بتادیں کہ کولگام کے ریڈ ونی علاقے میں سری نگر کی فردوس کالونی عید گاہ سے تعلق رکھنے والا مومن گلزار میر نامی جنگجو مارا گیا جو ضلع سری نگر کا آخری جنگجو تھا اس آپریشن کے دوران ٹی آر ایف کے آپریشنل چیف باسط ڈار سمیت تین جنگجو مارے گئے اور 50 گھنٹے طویل یہ آپریشن بدھ کی شام کو اختتام پذیر ہوا۔

...مزید دیکھیں
انتخابی کمیشن کا طریقہ کار اور انتخابی عمل   مشکوک: محمود پراچہ

انتخابی کمیشن کا طریقہ کار اور انتخابی عمل مشکوک: محمود پراچہ

نئی دہلی ،9مئی (یواین آئی) اٹھارہویں لوک سبھا کےلیے تیسرے مرحلے کی پولنگ مکمل ہوچکی ہے اور چار مرحلے کی پولنگ ابھی باقی ہے ایسے میں آئین کے تحفظ کی لڑائی لڑنے والی تنظیم مشن سیو کانسٹی ٹیوشن (ایم ایس سی ) نے انتخابی کمیشن کے طریقہ کار اور انتخابی عمل پر شدید خدشات کا اظہار کیا ہے ایم ایس سی کے قومی کنوینر محمود پراچہ نے آج ایک پریس کانفرنس میں کہاکہ انتخابی عمل کو صاف شفاف ، آزادانہ اور منصفانہ بنانے کےلیے جواصول وضوابط آئین اور انتخابی کمیشن کے دستورالعمل میں بیان کیے گئے ہیں گزشتہ تین مرحلوں کی پولنگ میں اسکی صریح خلاف ورزی ہوئی ہے ۔

...مزید دیکھیں
پریوار کی پانچوں سیٹیں ہارے گی سپا، نہیں کھلے گا کھاتہ:یوگی

پریوار کی پانچوں سیٹیں ہارے گی سپا، نہیں کھلے گا کھاتہ:یوگی

لکھیم پور کھیری:09مئی(یواین آئی) اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے دعوی کیا کہ لوک سبھا الیکشن میں اترپردیش میں سماج وادی پارٹی(ایس پی) کا کھاتہ بھی نہیں کھلے گا اور ایس پی سربراہ کے کنبے کی پانچوں سیٹوں پر ہار یقینی ہے گولا میں کھیری لوک سبھا سیٹ کے لئے انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے یوگی نے جمعرات کو کہا کہ لوک سبھا الیکشن کی تین مراحل پورے ہوچکے ہیں۔

...مزید دیکھیں

مسک کا امریکہ میں تارکین وطن کی بڑھتی ہوئی تعداد پر تشویش کا اظہار

09 May 2024 | 7:11 PM

واشنگٹن، 9 مئی (یو این آئی) امریکہ کے ارب پتی کاروباری شخصیت ایلون مسک نے امریکہ میں تارکین وطن کی بڑھتی ہوئی تعداد پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے جمعرات کو کہا کہ جس طرح درست دستاویزات کے بغیر ملک میں آنے والے تارکین وطن کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے، امریکہ میں 2024 کے آخر میں صدارتی انتخاب الیکشن ہے جس میں فیصلہ امریکیوں کے ہاتھ میں ہے۔

بچوں اور نوجوان قاری کے ارتقائی شعور کیلئے ادب تخلیق کرنے کی ضرورت: ڈاکٹر شمس اقبال

09 May 2024 | 6:45 PM

نئی دہلی، 9 مئی (یو این آئی)ادب اطفال اور بچوں کی کتابوں کی اشاعت پر زور دیتے ہوئے قومی اردو کونسل کے ڈائرکٹر ڈاکٹر شمس اقبال نے کہا کہ قومی اردو کونسل جہاں ادب، تاریخ، تہذیب وثقافت وغیرہ پر کتابیں شائع کرتی ہے وہیں بچوں اور نوجوانوں کے لیے بھی تخلیقات کی اشاعت اپنا فرض سمجھتی ہے۔

چوٹالہ نے عوامی جلسوں میں ووٹ دینے کی اپیل کی

08 May 2024 | 6:42 PM

کیتھل، 08 مئی (یو این آئی) انڈین نیشنل لوک دل (آئی این ایل ڈی) کے امیدوار ابھے چوٹالہ نے بدھ کو اپنی انتخابی عوامی رابطہ مہم کے تحت کیتھل کے ایک درجن سے زیادہ گاؤں کا دورہ کیا اور اپنی پارٹی کے امیدواروں کو ووٹ دینے کی اپیل کی۔

...مزید دیکھیں
image