image
Friday, May 10 2024 | Time 11:41 Hrs(IST)
Regional

بی جے پی میں شامل ہونے والے ڈی ایس جی ایم سی ممبران گرودوارہ کمیٹی کی رکنیت سے استعفیٰ دیں: دھامی

امرتسر، 27 اپریل (یو این آئی) شرومنی گوردوارہ پربندھک کمیٹی (ایس جی پی سی) کے صدر ایڈوکیٹ ہرجیندر سنگھ دھامی نے دہلی سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی (ڈی ایس جی ایم سی) کے کچھ ارکان کے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) میں شامل ہونے پر سخت اعتراض ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی میں شامل ہو کر سیاست کرنے والوں کو فوری طور پر اپنی ڈی ایس جی ایم سی رکنیت سے استعفی دے دینا چاہئے۔

ایڈوکیٹ دھامی نے ہفتہ کو کہا کہ دوسرے مذاہب کے مذہبی معاملات میں براہ راست مداخلت والی بی جے پی کی پالیسی انتہائی افسوسناک ہے۔
انہوں نے کہا کہ سکھ تنظیم کے ممبران کا انتخاب سنگت (کمیونٹی) اس یقین کے ساتھ کرتی ہے کہ وہ مذہبی جذبات اور روایات کے مطابق کام کریں گے لیکن جب ممبران گوردوارہ کے انتظام کے لیے منتخب ہوتے ارکان سکھ مخالف نظریہ والی پارٹی میں شامل ہونے کے لیے آگے بڑھتے ہیں اس سے سنگت کے جذبات کا مجروح ہونا فطری بات ہے۔
خاص خبریں
تمل ناڈو: ای وی ایم کے لیے اسٹرانگ روم میں بلاتعطل بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت

تمل ناڈو: ای وی ایم کے لیے اسٹرانگ روم میں بلاتعطل بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت

چنئی، 10 مئی (یو این آئی) تمل ناڈو کے چیف الیکٹورل آفیسر ستیہ برت ساہو نے عہدیداروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ ریاست بھر میں ان تمام اسٹرانگ رومز میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنائیں جہاں 19 اپریل کو لوک سبھا انتخابات کے لیے ووٹنگ کے بعد ای وی ایم مشین رکھی گئی ہیں ووٹوں کی گنتی 4 جون کو ہوگی مسٹر ساہو کی ہدایات ایسے وقت میں آئی ہیں جب کچھ اضلاع میں گڑبڑ کی خبریں موصول ہوئی ہیں۔

...مزید دیکھیں
منوج سنہا کی بھگوان پرشورام جینتی کے پُر مسرت موقع پر لوگوں کو مبارکباد

منوج سنہا کی بھگوان پرشورام جینتی کے پُر مسرت موقع پر لوگوں کو مبارکباد

سری نگر، 10 مئی (یو این آئی) جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے بھگوان پرشورام جینتی اور اکشے ترتیا کے پُر مسرت موقع پر لوگوں کو مبارک باد دی ہے انہوں نے کہا: 'بھگوان پرشورام صداقت، ہمت اور ہمدردی کے مجسمہ ہیں' موصوف لیفٹیننٹ گورنر نے جمعہ کے روز 'ایکس' پر ایک پوسٹ میں کہا: 'میں بھگوان پرشورام جینتی اور اکشے ترتیا کے پُر مسرت موقع پر لوگوں کو مبارک باد پیش کرتا ہوں'۔

...مزید دیکھیں
وجینتی مالاسمیت 67 مشہور شخصیات کو پدم ایوارڈز سے نوازا گیا

وجینتی مالاسمیت 67 مشہور شخصیات کو پدم ایوارڈز سے نوازا گیا

نئی دہلی، 9 مئی (یو این آئی) صدر دروپدی مرمو نے جمعرات کو معروف اداکارہ وجینتی مالا بالی سمیت 67 مشہور شخصیات کو مختلف شعبوں میں ان کی شاندار خدمات کے لئے پدم ایوارڈ سے نوازا۔

...مزید دیکھیں
آئین حکومت، پارلیمنٹ کے ہر فیصلہ کی راہ ہموار کرتا ہے: برلا

آئین حکومت، پارلیمنٹ کے ہر فیصلہ کی راہ ہموار کرتا ہے: برلا

نئی دہلی، 9 مئی (یو این آئی) لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے بدھ کو پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں آئی آئی ایم یواین سے وابستہ نوجوان طلباء کے ایک وفد سےکہا کہ ہندوستانی جمہوریت وقت کی کسوٹی پر پورا اترا ہے اور وہ دنیا کی راہ ہموار کر رہی ہے۔

...مزید دیکھیں
’ہندوستان ایک قابل اعتماد دوست اور پارٹنر کے طور پر ابھرا ہے‘

’ہندوستان ایک قابل اعتماد دوست اور پارٹنر کے طور پر ابھرا ہے‘

نئی دہلی، 9 مئی (یو این آئی) وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے آج کہا کہ ہندوستان '’وشوبندھوتو‘ کے ویژن کے ساتھ باہمی احترام اور تعاون کی بنیاد پر مختلف ممالک کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنا کر پوری دنیا میں امن، استحکام اور خوشحالی کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہےاوروہ قابل اعتماد دوست اور پارٹنر کے طور پر ابھرا ہے۔

...مزید دیکھیں
ہندوستانی عوام کو خود کفیل بنانے تک لڑتی رہے گی کانگریس:پرینکا

ہندوستانی عوام کو خود کفیل بنانے تک لڑتی رہے گی کانگریس:پرینکا

رائے بریلی:09مئی(یواین آئی) بی جے پیر مذہب اور ذات کے نام پر رائے دہندگان کو گمراہ کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے کہا کہ ان کی پارٹی بغیر ڈرے یا جھکے عوام کو ان کے حقوق کے تئیں بیدار کرنے اور انہیں خود کفیل بنانے تک اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔

...مزید دیکھیں

رسومات کے ساتھ کھلے گیارہویں جیوترلنگ شری کیدارناتھ دھام کے کپاٹ

10 May 2024 | 11:37 AM

کیدارناتھ دھام، 10 مئی (یو این آئی) اتراکھنڈ میں ہمالیائی پہاڑوں میں واقع دنیا کے مشہور گیارہویں جیوترلنگ شری کیدارناتھ دھام کے کپاٹ جئے بابا کیدارناتھ اور فوج کے گرینیڈیئر رجمنٹ کے بینڈ کی بھکتی دھنوں کے درمیان اس یاترا سال کے لئے جمعہ کو صبح 7 بجے یہ اکشے ترتیہ پر رسموں کے مطابق کھولے گئے۔

چوٹالہ نے عوامی جلسوں میں ووٹ دینے کی اپیل کی

08 May 2024 | 6:42 PM

کیتھل، 08 مئی (یو این آئی) انڈین نیشنل لوک دل (آئی این ایل ڈی) کے امیدوار ابھے چوٹالہ نے بدھ کو اپنی انتخابی عوامی رابطہ مہم کے تحت کیتھل کے ایک درجن سے زیادہ گاؤں کا دورہ کیا اور اپنی پارٹی کے امیدواروں کو ووٹ دینے کی اپیل کی۔

...مزید دیکھیں
image