image
Wednesday, May 8 2024 | Time 19:57 Hrs(IST)
Sports

بارش کی وجہ سے کے کے آر لکھنؤ سے گوہاٹی، گوہاٹی سے وارانسی گھومتی رہی

07 May 2024 | 3:17 PM

لکھنؤ، 07 مئی (یو این آئی) خراب موسم کی وجہ سے کولکاتہ نائٹ رائیڈرز (کے کے آر) ٹیم کا طیارہ پیر کی شام کولکتہ میں نہیں اتر سکا اور وہ لکھنؤ سے گوہاٹی، گوہاٹی سے وارانسی تک گھومتا رہا۔

see more..

شائنی ابراہم: اولمپک پرچم بردار بننے والی پہلی ہندوستانی خاتون ایتھلیٹ

07 May 2024 | 10:40 AM

نئی دہلی، 7 مئی (یو این آئی)آج ہندوستانی خواتین کھلاڑی اولمپکس میں ملک کا نام روشن کر رہی ہیں۔ لیکن ایک ایسا بھی وقت گذرا جب کھیلوں کی دنیا پر صرف مردوں کا غلبہ ہوا کرتا تھا۔اس دور میں کوئی خاتون کھلاڑی کسی بڑے ایونٹ میں حصہ لے تو یہ بڑے فخر کی بات سمجھی جاتی تھی۔ ایسے میں ہندوستانی خواتین کے لیے اولمپک گیمز میں حصہ لینا بڑی بات سمجھی جاتی تھی۔ اولمپک گیمز میں شرکت کرنے والی پہلی ہندوستانی خاتون شائنی ابراہم تھیں جنہوں نے کھیلوں کی دنیا میں منفرد مقام حاصل کیا۔ ایتھلیٹ کھیلوں میں شائنی ابراہم ایک ایسا نام ہے جو گزرے ہوئے اس دور سےتعلق رکھتی ہیں جب ہندوستان نے ایتھلیٹکس میں بہت کامیابی حاصل کی۔ کس طرح ایک عام خاتون نے اولمپکس تک پہنچنے کا فیصلہ کیا اور ملک کا نام روشن کیا۔

see more..

ہندوستانی مرد و خواتین 4x400 میٹر ریلے ٹیموں کو اولمپک کوٹہ

06 May 2024 | 2:50 PM

ناساؤ، 6 مئی (یو این آئی) ہندوستانی مردوں اور خواتین کی ٹیموں نے عالمی ایتھلیٹکس ریلے مقابلے کے 4x400 میٹر ریلے ایونٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پیرس اولمپک 2024 کا کوٹہ حاصل کر لیا ہے۔

see more..

قومی ہاکی کھلاڑی سمن دیپ نے بھاکڑا نہر میں چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی

06 May 2024 | 2:44 PM

پٹیالہ، 06 مئی (یو این آئی) قومی سطح کی ہاکی کھلاڑی سمن دیپ کور نے مبینہ طور پر اپنے بھائی اور بھابھی سے جھگڑے کے بعد پنجاب میں بھاکڑا نہر میں چھلانگ لگا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔

see more..
image