SportsPosted at: Feb 22 2018 5:04PM موسم نے گیند بازوں کی پریشانی بڑھائی : وراٹ
سینچورین، 22 فروری (یو این آئی) جنوبی افریقہ کے ہاتھوں دوسرے ٹوئنٹی 20 بین الاقوامی میچ میں شکست کے بعد ہندستانی کپتان وراٹ کوہلی نے اس کے لئے موسم کو کسی حد تک ذمہ دار ٹھہرا دیا۔
ہندستان نے چار وکٹ پر 188 رن کا مضبوط اسکور بنایا لیکن جنوبی افریقہ نے 18.4 اوور میں چار وکٹ پر 189 رن بنا کر جیت حاصل کر لی۔
جنوبی افریقہ کی اننگز کے دوران برابر ہلکی بونداباندي ہوتی رہی۔