image
Friday, Apr 26 2024 | Time 06:59 Hrs(IST)
Sports

گیند بازوں نے شاندار واپسی کرائی: ولیمسن

گیند بازوں نے شاندار واپسی کرائی: ولیمسن

موہالی، 23 مارچ (یو این آئی) پاکستان کے خلاف ٹوئنٹی -20 ورلڈ کپ میچ میں منگل کو جیت کر سیمی فائنل کی راہ طے کرنے والی نیوزی لینڈ کی ٹیم کے کپتان کین ولیمسن نے اس جیت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گیند بازوں نے شاندار بولنگ کرکے میچ میں ٹیم کی واپسی کرائی۔
جیت کے بعد نامہ نگاروں سے بات چیت میں نیوزی لینڈ کے کپتان نے کہا ’’سب سے پہلے تو میں یہ کہنا چاہوں گا کہ سیمی فائنل میں پہنچنا ایک دلچسپ تجربہ ہے۔
بلے بازی کے لئے سازگارہ وکٹ پر بلے بازوں نے اپنا کردار صحیح طریقے سے ادا کرے ہوئے پاکستان کو ایک بڑا ہدف دیا اور پھر گیند بازوں نے مشکلوں میں پھنسی ٹیم کی شاندار واپسی کرتے ہوئے ایک یادگار فتح دلا دی‘‘۔

image