image
Saturday, Apr 27 2024 | Time 04:30 Hrs(IST)
Sports

اولمپک سے بچنے کے لئے 2022 میں ہوگی ورلڈ ایتھلیٹکس

اولمپک سے بچنے کے لئے 2022 میں ہوگی ورلڈ ایتھلیٹکس

پیرس، 09اپریل (یو این آئی) ٹوکیو اولمپکس ایک سال تک ٹلنے سے 2021 میں مجوزہ اوریگون عالمی چمپئن شپ کا انعقاد اب 2022 میں 15 سے 24 جولائی کے درمیان ہوگا تاکہ اس چمپئن شپ کا اولمپک سے ٹکراؤنہیں ہو سکے۔

اوریگون عالمی چمپئن شپ 2021 میں 6 سے 15 اگست کے درمیان ہونی تھی لیکن کورونا وائرس کی وجہ سے ملتوی ہوئے ٹوکیو اولمپک سے ٹکراؤکی وجہ سے انعقاد کی تاریخ کو تقریبا ایک سال کے لئے آگے بڑھا دیا گیا هے انٹر نیشنل اولمپک کمیٹی (آئی او سی) اور میزبان جاپان نے ٹوکیو میں اس سال جولائی میں منعقد ہونے والے اولمپک کھیلوں کو 2021 تک ملتوی کر دیا ہے جس کی وجہ سے اوریگون چمپئن شپ کو بھی آگے بڑھانا پڑا۔
ٹوکیو اولمپک کو 23 جولائی سے آٹھ اگست تک منعقد ہونا ہے۔

image