NationalPosted at: Apr 23 2018 11:15PM دلتوں کےووٹ کی طاقت کے سبب سیاستداں ان کی بستیوں میں جاتے ہیں: پاسوان
نئی دہلی، 23 اپریل (یو این آئی) لوک جن شکتی پارٹی کے سربراہ اور خوراک اور رسدات کے وزیر رام ولاس پاسوان نے آج کہا کہ دلتوں کے ووٹ دینے کے حق کی وجہ سے ہی لیڈر ان کی بستی میں جارہے ہیں اور وہاں کھانا کھاتے ہیں۔
مسٹر پاسوان نے آج یہاں پریس کانفرنس میں کہا کہ انتخابات میں سب سے زیادہ دلت ووٹ ڈالتے ہیں اور اس کمیونٹی سے 90 فیصد ووٹنگ ہوتی ہے۔ انہوں نے دعوی کیا کہ صرف دلتوں کے الگ ہونے کی وجہ سے ہی کانگریس اقتدار سے باہر ہوگئی ہے ۔ حالانکہ انہوں نے کہا کہ کسی بھی حلقہ میں زیادہ سے زیادہ 16 فیصد دلت ووٹر ہوتے ہیں جس کی وجہ سے جب تک ان کو دوسرے طبقوں کا ووٹ نہیں ملے گا وہ جیت نہیں سکتے ہیں۔
دلتوں پر ظلم بڑھنے کے کانگریس کے الزام کا تذکرہ کئے جانے پر انہوں نے پوچھا کہ بہار کے باتھے میں 58 لوگوں کے قتل ہوا، ہریانہ کے جھجھر میں پانچ دلتوں کو زندہ جلایا گیا اور مرچ پور میں ماں بیٹےکو زندہ جلایا گیا۔ ان ریاستوں میں کس پارٹی کی حکومت تھی۔
یو این آئی۔ ع ا۔