image
Tuesday, May 7 2024 | Time 07:51 Hrs(IST)
International

ہیٹی کے وزیراعظم ایریل ہنری نے استعفیٰ دیا

ہیٹی کے وزیراعظم ایریل ہنری نے استعفیٰ دیا

میکسیکو سٹی، 26 اپریل (یو این آئی) کیریبین ملک ہیٹی کے وزیر اعظم ایریل ہنری نے استعفیٰ دے دیا جس سے ملک میں نئی ​​حکومت کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔ مقامی میڈیا نے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔
جب تک ملک میں نئے وزیر اعظم کی تقرری نہیں ہو جاتی، یہ عہدہ عارضی طور پر وزیر اقتصادیات مائیکل پیٹرک بوئسورٹ کے پاس رہے گا۔
ہیٹی کی صدارتی عبوری کونسل (سی پی ٹی ) بھی گزشتہ روز باضابطہ طور پر قائم کر دی گئی جسےملک میں امن و امان کی بحالی کی ذمہ داری سونپی گئی ہے؟ سی پی ٹی کے نو ارکان کی تقرری ہیٹی میں آئینی نظم کی بحالی کی امید کے ساتھ ہوئی ہے، جو بڑے پیمانے پر تشدد کی وجہ سے ایک گہرے سیاسی اور سماجی بحران میں پھنس گیا ہے۔
مسٹر ہنری نے سی پی ٹی کی تشکیل کے فوراً بعد اس وقت کے صدر جوونیل موئس کے قتل کے بعد 2021 میں باضابطہ طور پر استعفیٰ دینے کا وعدہ کیا تھا۔
وزیر اعظم نے 24 اپریل کو ایک خط اور جمعرات کو سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کے ذریعے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا باضابطہ اعلان کیا۔
حالیہ برسوں میں تشدد کی وجہ سے ہیٹی کے لوگوں کے "نقصان اور تکلیف" کو تسلیم کرتے ہوئے مسٹر ہنری نے کہا، "میں ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے میرے ساتھ ان چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کی ہمت دکھائی ہے۔"
یواین آئی۔ م س

خاص خبریں
بی جے ڈی 'ڈوبتا سورج' اور کانگریس بنی تاریخ کا صفحہ: مودی

بی جے ڈی 'ڈوبتا سورج' اور کانگریس بنی تاریخ کا صفحہ: مودی

برہم پور، 6 مئی (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو اڈیشہ میں اپنی پہلی انتخابی ریلی میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو ریاست کے لوگوں کے لیے امید کی ایک نئی کرن قرار دیتے ہوئے ریاست میں حکمراں بیجو جنتا دل (بی جے ڈی) کا موازنہ ڈوبتے سورج سے کیا، نیز کانگریس کو تاریخ کا صفحہ قراردیا آج اڈیشہ کے برہم پور میں 'وجئے سنکلپ سماویش' ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر مودی نے عوام سے بی جے پی کو ایک موقع دینے کی اپیل کی اور ریاست کو ملک میں نمبر ایک بنانے کا وعدہ کیا۔

...مزید دیکھیں
این ای ای ٹی پیپر کا لیک ہونا ایک بار پھر نوجوانوں کے ساتھ کھلواڑ : کانگریس

این ای ای ٹی پیپر کا لیک ہونا ایک بار پھر نوجوانوں کے ساتھ کھلواڑ : کانگریس

نئی دہلی، 06 مئی (یو این آئی) کانگریس نے میڈیکل میں داخلے کے لیے این ای ای ٹی (نیٹ ) امتحان کے پیپر لیک ہونے کی خبروں پر آج سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت پیپر لیک کے مسئلے کو روکنے میں ناکام رہی ہے اور اس نے ایک بار پھر نوجوانوں کے مستقبل کے ساتھ کھلواڑ کیا ہے  کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے کہا "ایک بار پھر این ای ای ٹی پیپر لیک ہونے کی خبریں آرہی ہیں۔

...مزید دیکھیں
شمالی کشمیر سے نیشنل کانفرنس کو ہرانے کیلئے بھاجپا نے اپنی پراکسیوں کو اکٹھا کیا ہے: عمر عبداللہ

شمالی کشمیر سے نیشنل کانفرنس کو ہرانے کیلئے بھاجپا نے اپنی پراکسیوں کو اکٹھا کیا ہے: عمر عبداللہ

سری نگر،06مئی(یو این آئی)نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے پیر کے روز کہاکہ ”شمالی کشمیر سے نیشنل کانفرنس کو ہرانے کیلئے نئی دلی، ناگپور، حکومت اور بھاجپا پوری طرح کوشاں ہے اور اسی لئے وہ یہاں جوڑ توڑ میں لگے ہوئے ہیں اور میرے خلاف اپنے آلہ کاروں کو اکٹھا کررہے ہیں، اس کے باوجود میں نے یہ چیلنج قبول کیا ہے اطلاعات کے مطابق ہندواڑہ میں عوامی جلسے سے خطاب کے دوران عمر عبداللہ نے کہا کہ ایک شخص مجھے یہاں ٹورسٹ کا نام دیتا ہے، اگر میں ٹورسٹ ہوں تو وہ بھی ٹورسٹ ہے، وہ بھی سرینگر میں رہتا ہے اور میں بھی زیادہ تر سرینگر میں ہی قیام پذیر ہوتا ہوں-
عمر عبداللہ نے کہا کہ جب گذشتہ ہفتے یہاں سیلابی صورتحال قائم ہوئی میں نے 12گھنٹے تک پورے ضلع کا دورہ کیا اور اپنے کام کرنے کا طریقہ یہاں کے لوگوں کو دکھایا، اور جو مجھے ٹورسٹ کہتا ہے اُسے بستر سے گھسیٹ کر نکالا گیا اور وہ صرف 2گھنٹے میں تھک گیا۔

...مزید دیکھیں
حج 2024 کے فہرستِ منتظرین میں 1588 عازمین کو اور ملی منظوری

حج 2024 کے فہرستِ منتظرین میں 1588 عازمین کو اور ملی منظوری

نئی دہلی، 6 مئی (یو این آئی) حج کمیٹی آف انڈیا کے تحت 2024 میں حج پر جانے کا انتظار کر رہے عازمین میں 1588 عازمین کو تیسری فہرست میں منظوری مل گئی ہے حج کمیٹی آف انڈیا کے سی، ای، او، ڈاکٹر لیاقت علی آفاقی، آئی، آر، ایس نے بتایا قرعہ میں منتخب عازمین کے زریعہ مختلف ریاستوں سے منسوخ کرائی گئی نشستوں کو پُر کرنے لیے تیسری انتظار یہ فہرست کو منظوری دے دی گئی ہے  جسمیں چھتیس گڑھ کے 10 ، دہلی کے 87 گجرات کے 168 کرناٹک کے 296 کیرالا کے 253 مدھیہ پردیش کے 58 مہاراشٹرا کے 345 منی پور کے 10 تامل ناڈو کے 113 اور تلنگانہ کے 248 اور عازمین حج کا انتظار ختم ہوا اور انھیں حج 2024 کے رہنما اصولوں کے تحت منظوری مل گئی۔

...مزید دیکھیں
مودی حکومت جمہوری اقدار کا قتل کر رہی ہے:  آپ

مودی حکومت جمہوری اقدار کا قتل کر رہی ہے: آپ

نئی دہلی، 06 مئی ( یو این آئی ) عام آدمی پارٹی (آپ ) نے کہا کہ مودی حکومت تمام آئینی اداروں کا غلط استعمال کرکے اور آئین کو برباد کرکے ملک کی جمہوری اقدار کا قتل کر رہی ہے آپ کے سینئر لیڈر اور ممبر اسمبلی دلیپ پانڈے نے آج کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) حکومت تمام آئینی اداروں کا غلط استعمال کر رہی ہے اور ملک کی جمہوری اقدار کو مار رہی ہے اور آئین کو برباد کر رہی ہے۔

...مزید دیکھیں
بی آر ایس کی  لیڈر کویتا کی درخواست ضمانت مسترد

بی آر ایس کی لیڈر کویتا کی درخواست ضمانت مسترد

نئی دہلی، 06 مئی (یو این آئی) دہلی کی ایک عدالت نے پیر کو بھارت راشٹر سمیتی (بی آر ایس) کی لیڈر کے کویتا کی ضمانت کی درخواست کو منظور کرنے سے انکار کر دیا دہلی شراب پالیسی سے متعلق مبینہ منی لانڈرنگ کیس میں مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے ذریعہ گرفتاری کے بعد جیل میں بند محترمہ کویتا کی ضمانت کی درخواست دی تھی راؤز ایونیو کورٹ کی خصوصی جج کاویری باویجا نے منی لانڈرنگ کیس میں محترمہ کویتا کی ضمانت کی درخواست مسترد کی ۔

...مزید دیکھیں
سیاسی استحکام سے ہی مستحکم ترقی اور مسلسل اصلاحات کا عمل ممکن:وزیر خارجہ ایس جے شنکر

سیاسی استحکام سے ہی مستحکم ترقی اور مسلسل اصلاحات کا عمل ممکن:وزیر خارجہ ایس جے شنکر

نئی دہلی،6مئی (یو این آئی)اگلے 25 برسوں میں وکست بھارت کے ہدف تک پہنچنے کی راہ میں بہت سی ضروریات شامل ہوں گی شروعات کے لیے اسے ملک کے لیے ایک وژن اور یکساں طور پر اسے زمین پر اتارنے کی صلاحیت کی ضرورت ہے ہم ٹریک ریکارڈ کو برقرار رکھنے کے ذریعے اس میں اعتماد پیدا کر سکتے ہیں مستحکم ترقی اور مسلسل اصلاحات بھی سیاسی استحکام کے ماحول میں ہی ممکن ہیں۔

...مزید دیکھیں
حج 2024 کے فہرستِ منتظرین میں 1588 عازمین کو اور ملی منظوری

حج 2024 کے فہرستِ منتظرین میں 1588 عازمین کو اور ملی منظوری

06 May 2024 | 10:47 PM

نئی دہلی، 6 مئی (یو این آئی) حج کمیٹی آف انڈیا کے تحت 2024 میں حج پر جانے کا انتظار کر رہے عازمین میں 1588 عازمین کو تیسری فہرست میں منظوری مل گئی ہے حج کمیٹی آف انڈیا کے سی، ای، او، ڈاکٹر لیاقت علی آفاقی، آئی، آر، ایس نے بتایا قرعہ میں منتخب عازمین کے زریعہ مختلف ریاستوں سے منسوخ کرائی گئی نشستوں کو پُر کرنے لیے تیسری انتظار یہ فہرست کو منظوری دے دی گئی ہے  جسمیں چھتیس گڑھ کے 10 ، دہلی کے 87 گجرات کے 168 کرناٹک کے 296 کیرالا کے 253 مدھیہ پردیش کے 58 مہاراشٹرا کے 345 منی پور کے 10 تامل ناڈو کے 113 اور تلنگانہ کے 248 اور عازمین حج کا انتظار ختم ہوا اور انھیں حج 2024 کے رہنما اصولوں کے تحت منظوری مل گئی۔ ڈاکٹر آفاقی نے مزید بتایا کہ ویٹ لسٹ سے منظور شدہ عازمین حج اخراجات کی کُل رقم اپنے ایمبارکیشن کے اعتبار سے

حب الوطنی کے گیت لکھنے میں ماہر تھے پریم دھون

حب الوطنی کے گیت لکھنے میں ماہر تھے پریم دھون

06 May 2024 | 5:38 PM

ممبئی،6مئی (یواین آئی) (یواین آئی) بالی ووڈ میں پریم دھون کو ایک ایسے نغمہ نگار کے طور پر یاد کیا جاتا ہے جن کے حب الوطنی سے معمورنغموں کی مسحور کردینےآواز کان میں پڑتے ہی آج بھی عام ہندوستانی ملک کی محبت کے جذبے سے متاثرہوئے بغیر نہیں رہ پاتا۔

image