image
Wednesday, May 8 2024 | Time 10:15 Hrs(IST)
Others

ممتا بنرجی نے اقلیتوں کی ترقی کیلئے ٹھوس اقدمات کرنے کے بجائے صرف اعلانات کیے جس کا فائدہ بی جے پی اٹھارہی ہے:محمد سلیم

ممتا بنرجی نے اقلیتوں کی ترقی کیلئے ٹھوس اقدمات کرنے کے بجائے صرف اعلانات کیے جس کا فائدہ بی جے پی اٹھارہی ہے:محمد سلیم

کلکتہ21مئی (یو این آئی)ممتا بنرجی کے 6سالہ دور حکومت میں اقلیتوں اور پسماندہ طبقات کے مسائل کو نظر انداز کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے پولٹ بیورو کے ممبر محمد سلیم نے کہا کہ ان 6سالوں میں اقلیتوں کی ٹھوس ترقی کیلئے اقدامات کرنے کے بجائے دکھاوے کے لئے صرف اعلانات کیے جس کا فائدہ اقلیتوں کو پہنچنے کے بجائے بی جے پی کی پولرائزیشن کی سیاست کو مل گیا ۔ خیال رہے کہ ممتا بنرجی کی قیادت والی ترنمول کانگریس نے بنگال میں اپنے اقتدار کو چھ سال مکمل کرلیے ہیں ۔20مئی 2011کو ممتا بنرجی نے بایاں محاذ کے 34سالہ اقتدارکا خاتمہ کرتے ہوئے بڑی اکثریت کے ساتھ کامیابی حاصل کی تھی ۔مگر گزشتہ 6برسوں میں حالات بدل چکے ہیں ۔ ریاست کی اپوزیشن جماعت بایاں محاذ کی جگہ تیزی سے بی جے پی لے رہی ہے اور ممتا بنرجی کیلئے پولرائزیشن کی سیاست کا مقابلہ کرنا ایک بڑا چیلنج ہے۔34سالوں تک بنگال میں اقتدار میں رہنے والی بایاں محاذ 2011میں 294سیٹوں میں سے صرف 60سیٹ پر ہی کامیابی حاصل کرسکی۔ جاری۔یواین آئی ۔نور۔ج ا۔م الف

خاص خبریں

جنوبی برازیل میں طوفان سے مرنے والوں کی تعداد 90 تک پہنچ گئی

ساؤ پالو، 8 مئی (یو این آئی) برازیل کی جنوبی ریاست ریو گرانڈے ڈو سل میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران طوفان میں پانچ افراد کی موت ہو گئی، جس کے ساتھ صوبے میں بارش اور سیلاب کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر90 ہو گئی ہے۔

...مزید دیکھیں
’ہسٹری شیٹ‘، اندرونی پولیس دستاویز پبلک نہ کی جائے : سپریم کورٹ

’ہسٹری شیٹ‘، اندرونی پولیس دستاویز پبلک نہ کی جائے : سپریم کورٹ

نئی دہلی، 7 مئی (یو این آئی) سپریم کورٹ نے 'ہسٹری شیٹ' کے عوامی استعمال کو قانونی قرار دینے والے دہلی ہائی کورٹ کے حکم کو منگل کو مسترد کر دیا اور 'ازخود نوٹس لینے' کے اپنے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو اپنی پالیسیوں پر نظر ثانی کرنے اور "ہسٹری شیٹ" کے استعمال میں ترامیم پر غور کرنے کی ہدایت دی۔

...مزید دیکھیں
تیسرے مرحلے میں شام 5 بجے تک 60 فیصد سے زیادہ ووٹنگ ہوئی

تیسرے مرحلے میں شام 5 بجے تک 60 فیصد سے زیادہ ووٹنگ ہوئی

نئی دہلی، 07 مئی (یو این آئی) لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے میں منگل کو شام 5 بجے تک 11 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقے دادرا نگر حویلی اور دمن اور دیو کی کل 93 سیٹوں پر
شام پانچ بجے تک 60.19 فیصد ووٹنگ ہوئی۔

...مزید دیکھیں
تیسرے مرحلے کی پولنگ میں بنگال میں 73فیصد پولنگ

تیسرے مرحلے کی پولنگ میں بنگال میں 73فیصد پولنگ

کلکتہ 7مئی(یواین آئی)
تیسر مرحلے کی پولنگ کے دوران مرشدآباد حلقے میں سی پی آئی ایم نے اپنی تنظیمی صلاحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین جعلی پولنگ کو ایجنٹ کو پکڑنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔

...مزید دیکھیں
الیکشن کمیشن کی ساکھ اب تک کی کم ترین سطح پر: کھرگے

الیکشن کمیشن کی ساکھ اب تک کی کم ترین سطح پر: کھرگے

نئی دہلی، 07 مئی (یو این آئی) کانگریس کے صدر ملک ارجن کھڑگے نے منگل کو کہا کہ الیکشن کمیشن آف انڈیا (ای سی آئی) جیسے آئینی ادارے کی ساکھ اب تک کی سب سے نچلی سطح پر ہے۔

...مزید دیکھیں
اروند کیجریوال کی عدالتی حراست میں 20 مئی تک توسیع

اروند کیجریوال کی عدالتی حراست میں 20 مئی تک توسیع

نئی دہلی، 7 مئی (یو این آئی) دہلی کی خصوصی عدالت نے منگل کو وزیر اعلی اور عام آدمی پارٹی (آپ) کے کنوینر اروند کیجریوال کی عدالتی تحویل میں 20 مئی تک توسیع کر دی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے مسٹر کیجریوال کو 21 مارچ کو دہلی ایکسائز پالیسی میں مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار کیا تھا قومی راجدھانی دہلی کے راؤز ایونیو میں واقع خصوصی عدالت کی جج کاویری باویجا نے مسٹر کیجریوال کی عدالتی تحویل میں توسیع کا فیصلہ سنایا۔

...مزید دیکھیں
مودی پر عوام کا اعتماد کم ہوا، یاترا کی وجہ سے راہل پر بھروسہ بڑھا: کانگریس

مودی پر عوام کا اعتماد کم ہوا، یاترا کی وجہ سے راہل پر بھروسہ بڑھا: کانگریس

نئی دہلی، 07 مئی (یواین آئی) کانگریس نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے گزشتہ 10 سالوں میں صرف جھوٹ بولا اور لوگوں کو گمراہ کیا ہے، اس لیے عوام کا ان پر سے اعتماد اٹھ گیا ہے، لیکن کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے بھارت جوڑو یاترا اور بھارت جوڑو نیائے یاترا کرتے ہوئے انہوں نے ملک کے لوگوں کا اعتماد جیت لیا ہے۔

...مزید دیکھیں
حب الوطنی کے گیت لکھنے میں ماہر تھے پریم دھون

حب الوطنی کے گیت لکھنے میں ماہر تھے پریم دھون

06 May 2024 | 5:38 PM

ممبئی،6مئی (یواین آئی) (یواین آئی) بالی ووڈ میں پریم دھون کو ایک ایسے نغمہ نگار کے طور پر یاد کیا جاتا ہے جن کے حب الوطنی سے معمورنغموں کی مسحور کردینےآواز کان میں پڑتے ہی آج بھی عام ہندوستانی ملک کی محبت کے جذبے سے متاثرہوئے بغیر نہیں رہ پاتا۔

image