OthersPosted at: Aug 17 2022 4:17PM سڑک حادثہ میں ایک ہی کنبہ کے پانچ لوگوں کی موت
پونے، 17 اگست (یو این آئی) مہاراشٹر میں پونے-احمد نگر ہائی وے پر بدھ کے روز ایک سڑک حادثے میں ایک ہی کنبہ کے پانچ لوگوں کی موت ہوگئی اور ایک زخمی ہو گیا۔
پولس ذرائع کے مطابق کار میں سوار خاندان کے لوگ آج علی الصبح پانویل جا رہے تھے۔ راستے میں رنجن گاؤں میں مخالف سمت سے آنے والے ایک ٹرک نے ان کی کار کو ٹکر مار دی۔
ذرائع نے بتایا کہ حادثے میں پانچ افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی جبکہ ایک شدید زخمی ہو گیا۔ زخمی شخص کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
یو این آئی ۔م ش۔