InternationalPosted at: Apr 23 2024 10:23AM تائیوان میں 5.0 شدت کا زلزلہ: سی ای این سی
بیجنگ، 23 اپریل (یو این آئی) چین کے تائیوان کی ہوالین کاؤنٹی کے سمندری علاقے میں منگل (بیجنگ کے وقت) کی صبح 9:45 بجے 5.0 شدت کا زلزلہ آیا۔ چائنا ارتھ کوئیک نیٹ ورک سینٹر (سی ای این سی) نے یہ معلومات فراہم کیں۔
سی ای این سی کی جانب سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ زلزلے کا مرکز 23.8 ڈگری شمالی عرض البلد اور 121.58 ڈگری مشرقی طول البلد پر دیکھا گیا اور یہ زمین سے 10 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔
اس زلزلے میں کسی جانی نقصان کی کوئی خبر نہیں ہے۔
یواین آئی۔ م س