RegionalPosted at: Apr 20 2024 1:09PM راہل کل مدھیہ پردیش کے ستنا میں انتخابی مہم میں شامل ہوں گے
بھوپال، 20 اپریل (یو این آئی) کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کل مدھیہ پردیش کے ستنا میں انتخابی ریلی سے خطاب کریں گے۔
کانگریس کی طرف سے دی گئی اطلاع کے مطابق مسٹر راہل گاندھی کل ستنا لوک سبھا حلقہ سے کانگریس امیدوار سدھارتھ کشواہا کی حمایت میں بڑے جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔
اس دوران پارٹی کے ریاستی صدر جیتو پٹواری بھی موجود رہیں گے۔
ستنا پارلیمانی حلقہ میں پارلیمانی الیکشن کے دوسرے مرحلے میں 26 اپریل کو ووٹنگ ہونے والی ہے۔
یو این آئی۔ م ش۔