image
Monday, May 6 2024 | Time 14:46 Hrs(IST)
National

ریلائنس جیو ڈیٹا کھپت کے معاملے میں چائنا موبائل کو شکست دے کر دنیا کا سب سے بڑا موبائل آپریٹر بنا

ریلائنس جیو ڈیٹا کھپت کے معاملے میں چائنا موبائل کو شکست دے کر دنیا کا سب سے بڑا موبائل آپریٹر بنا

ئی دہلی، 24 اپریل (یو این آئی)بھارتی ٹیلی کام سیکٹر میں اپنا تسلط قائم کرنے کے بعد، ریلائنس جیو نے ڈیٹا کی کھپت کے معاملے میں ایک نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے  ریلائنس جیو ،ڈیٹا ٹریفک میں دنیا کی نمبر ایک کمپنی بن گئی ہے پچھلی سہ ماہی میں کل ڈیٹا ٹریفک 40.9 ایگزابائٹس ریکارڈ کی گئی  اس کے ساتھ ہی چائنا موبائل جو کہ اب تک ڈیٹا ٹریفک میں دنیا کی نمبر ون کمپنی تھی، دوسرے نمبر پر کھسک گئی  اس کے نیٹ ورک پر ڈیٹا کی کھپت سہ ماہی میں 40 ایگزابائٹس سے کم رہی۔ ایک اور چینی کمپنی چائنا ٹیلی کام ڈیٹا کی کھپت کے معاملے میں تیسرے نمبر پر ، جب کہ بھارت کی ایئرٹیل چوتھے نمبر پر رہی۔ دنیا بھر کی ٹیلی کام کمپنیوں کے ڈیٹا ٹریفک اور کسٹمر بیس پر نظر رکھنے والے ٹی اے فیشینٹنے اپنی رپورٹ میں یہ معلومات دی۔
5جی خدمات کے آغاز کے بعد، ریلائنس جیو کے ڈیٹا کی کھپت میں پچھلے سال کے مقابلے 35.2 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا۔ اس اضافے کی بنیادی وجہ جیو کا ٹیرو 5جی نیٹ ورک اور جیو ایئر فائبر کی توسیع ہے۔ جیو نیٹ ورک ریلائنس جیو کے سہ ماہی نتائج کے مطابق، 108 ملین صارفین کو جیو ٹرو 5 جی نیٹ ورک میں شامل کیا گیا ہے اور جیو کے کل ڈیٹا ٹریفک کا تقریباً 28 فیصد اب 5 جی نیٹ ورک سے آ رہا ہے۔ دوسری طرف جیو ایئر فائبر نے بھی ملک بھر کے 5,900 شہروں میں اپنی خدمات شروع کر دی ہیں۔
حال ہی میں جاری کردہ سہ ماہی نتائج میں کمپنی کی طرف سے فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق، جیو نیٹ ورک پر فی صارف ماہانہ ڈیٹا کی کھپت بڑھ کر 28.7 جی بی ہو گئی ہے، جو تین سال پہلے صرف 13.3 جی بی تھی۔ قابل ذکر ہے کہ 2018 میں، ہندوستان میں ایک سہ ماہی کے لیے کل موبائل ڈیٹا ٹریفک صرف 4.5 ایگزابائٹس تھا۔
یو این آئی-ا یف ا ے-م ا

خاص خبریں
کانگریس نے رائے بریلی اور امیٹھی کے لیے مشاہد مقرر کیے

کانگریس نے رائے بریلی اور امیٹھی کے لیے مشاہد مقرر کیے

نئی دہلی، 6 مئی (یو این آئی) کانگریس نے پارٹی کے دو سینئر لیڈروں کو باوقار رائے بریلی اور امیٹھی پارلیمانی سیٹوں کے لیے بطور مشاہد مقرر کیا ہے۔

...مزید دیکھیں
تیسرے مرحلے میں سبھی  پانچ سیٹوں پر این ڈی اے  کاقبضہ،  انڈیا اتحاد کو ساکھ  کا چیلنج

تیسرے مرحلے میں سبھی پانچ سیٹوں پر این ڈی اے کاقبضہ، انڈیا اتحاد کو ساکھ کا چیلنج

پٹنہ، 6 مئی (یو این آئی) بہار لوک سبھا انتخابات 2024 کے تیسرے مرحلے میں، جہاں سبھی پانچ سیٹوں پر قومی جمہوری اتحاد کا قبضہ ہے، وہیں پہلی بار انڈیا الائنس کے بینر تلے لوک سبھا انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کو اپنی ساکھ بنانے کا چیلنج ہے۔

...مزید دیکھیں
جھارکھنڈ میں ای ڈی کے چھاپے میں 25 کروڑ روپے کی نقدی برآمد

جھارکھنڈ میں ای ڈی کے چھاپے میں 25 کروڑ روپے کی نقدی برآمد

رانچی، 6 مئی (یو این آئی) جھارکھنڈ میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی ٹیم نے انجینئر وریندر رام کے معاملے میں آج چھاپہ مارا اور جھارکھنڈ کے دیہی ترقی کے وزیر کے پرسنل سکریٹری سنجیو لال کے معاون جہانگیر عالم کے گھر سے 25 کروڑ روپے کی نقدی برآمد کی۔

...مزید دیکھیں
غیر ملکی وفد مہاراشٹر میں انتخابی عمل کا مشاہدہ کرے گا

غیر ملکی وفد مہاراشٹر میں انتخابی عمل کا مشاہدہ کرے گا

رائے گڑھ، 6 مئی (یو این آئی) الیکشن کمیشن آف انڈیا (ای سی آئی) نے دوسرے ممالک کے انتخابی انتظامی اداروں کے ساتھ بین الاقوامی تعاون اور شراکت داری کے لیے انٹرنیشنل الیکشن وزیٹرز پروگرام (آئی ای وی پی) کا انعقاد کیا ہے اور اسی کے تحت ایک غیر ملکی وفد 6 سے 8 مئی تک مہاراشٹر میں رائے گڑھ ضلع میں انتخابی عمل کا مشاہدہ کرے گا۔

...مزید دیکھیں
شہید فوجی وکی پہاڑے کی جسد خاکی کو چھندواڑہ لایا گیا

شہید فوجی وکی پہاڑے کی جسد خاکی کو چھندواڑہ لایا گیا

چھندواڑہ، 6 مئی (یو این آئی) جموں و کشمیر کے پونچھ میں دہشت گردانہ حملے میں شہید ہوئے فضائیہ کے سپاہی وکی پہاڑے کے جسد خاکی کو آج فوج کے ایک خصوصی ہیلی کاپٹر کے ذریعے یہاں لایا گیا۔

...مزید دیکھیں
بی ایس ایف نے پنجاب میں دو ڈرون برآمد کئے

بی ایس ایف نے پنجاب میں دو ڈرون برآمد کئے

جالندھر، 6 مئی (یو این آئی) بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) نے پنجاب کے گورداسپور اور امرتسر اضلاع میں دو ڈرون برآمد کیے ہیں۔

...مزید دیکھیں
ووٹنگ کے عمل میں خلل ڈالنے والوں کے مکان کئے جائیں گے زمیں دوز: کلکٹر

ووٹنگ کے عمل میں خلل ڈالنے والوں کے مکان کئے جائیں گے زمیں دوز: کلکٹر

مورینا، 6 مئی (یو این آئی) اگر کوئی شخص مدھیہ پردیش کے مورینا ضلع میں کل ہونے والے لوک سبھا انتخابات میں ووٹنگ کے عمل میں خلل ڈالتا ہے تو اس کے گھر کو زمین بوس کیا جائے گا۔

...مزید دیکھیں
حب الوطنی کے گیت لکھنے میں ماہر تھے پریم دھون

حب الوطنی کے گیت لکھنے میں ماہر تھے پریم دھون

06 May 2024 | 12:07 PM

ممبئی،6مئی (یواین آئی) (یواین آئی) بالی ووڈ میں پریم دھون کو ایک ایسے نغمہ نگار کے طور پر یاد کیا جاتا ہے جن کے حب الوطنی سے معمورنغموں کی مسحور کردینےآواز کان میں پڑتے ہی آج بھی عام ہندوستانی ملک کی محبت کے جذبے سے متاثرہوئے بغیر نہیں رہ پاتا۔

image