RegionalPosted at: Nov 22 2020 12:41PM گو اشٹمی کے موقع پر شیوراج نے گائے کی پوجا کی
بھوپال،22 نومبر(یواین آئی) مدھیہ پردیش کے وزیراعلی شیوراج سنگھ چوہان نے آج گو اشٹمی کے موقع پر یہاں اپنی رہائش گاہ پر گائے اور بچھڑوں کی باضابطہ پوجا کی۔
مسٹر چوہان نے اپنی رہائش گاہ پر واقع گوشالا میں گائے اور بچھیوں کو چارہ بھی کھلایا ۔گائے اور بچھیوں کو روایتی طریقےسے سجایا بھی گیا۔
مسٹر چوہان آج ہی پہلی گو کابینہ کی میٹنگ کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ سے خطاب کرنے والے ہیں۔اس کے علاوہ وہ دن میں آگرمالوا ضلع کی سسنیر تحصیل کے تحت آنے والے سالریا واقعہ گو سینکچری پہنچ کر وہاں کا معائنہ کریں گے۔ مسٹر چوہان وہاں بھی گائے کی پوجا کرکے گائے سے متعلق جاری کاموں کے سلسلے میں معلومات حاصل کریں گے۔
مسٹر چوہان نے ٹویٹ کرکے کہا ہے کہ گواشٹمی کے موقع پر گو ماتاؤں کی پوجا کی اور انہیں چارہ کھلایا۔آج ہم ایک اچھے کام کی شروعات کررہے ہیں،ایشور ہمیں کامیابی دے،یہی دعا ہے۔
یواین آئی۔اےایم۔