InternationalPosted at: Apr 17 2024 10:21AM سولومن جزیرے کے پارلیمانی انتخابات کے لیے ووٹنگ جاری
ہونیارا، 17 اپریل (یو این آئی) سولومن جزیرے کے پارلیمانی انتخابات کے لیے آج ووٹنگ ہو رہی ہے۔
پارلیمانی انتخابات میں 50 نشستوں کے لیے کل 334 امیدوار میدان میں ہیں۔ ووٹرز مشترکہ انتخابات میں اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے جس میں قومی اور صوبائی دونوں انتخابات شامل ہوں گے۔ صوبائی اسمبلیوں میں عہدوں کے لئے کل 816 امیدوار اور ہونارہ سٹی کونسل کے لیے 89 امیدوار میدان میں ہیں۔ ووٹنگ مقامی وقت کے مطابق صبح 7 بجے شروع ہوئی اور شام 4 بجے ختم ہوگی۔
یو این آئی۔ این یو۔