image
Saturday, Apr 27 2024 | Time 04:15 Hrs(IST)
Sports

تیراکوں، جوڈوکازوں، پہلوانوں، شمشیر زنی میں ہندستان کو سونے کے تمغے

تیراکوں، جوڈوکازوں، پہلوانوں، شمشیر زنی میں ہندستان کو سونے کے تمغے

کٹھمنڈو، 08 دسمبر (یو این آئی) ہندستان نے یہاں جاری 13 ویں جنوبی ایشیائی کھیلوں میں اپنا دبدبہ قائم رکھتے ہوئے اتوار کو جوڈو مقابلوں میں پانچ طلائی، سوئمنگ میں چھ طلائی، کشتی میں چار طلائی، شمشیر زنی میں تین طلائی اور ٹینس میں دو سونے کے تمغے جیت لئے۔

ان کھیلوں میں اتوار تک ہندستان کے اب تک131 طلائی،77 چاندی اور 40 کانسہ کے تمغے سمیت کل 248 تمغے ہو گئے ہیں۔
ہندستان کے بعد میزبان نیپال 45 طلائی، 44 چاندی اور75 کانسہ کے تمغوں سمیت 164 تمغوں کے ساتھ دوسرے اور سری لنکا34 طلائی،66 چاندی اور 93 کانسہ کے تمغے سمیت 193 تمغوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

image