نئی دہلی، 9 مئی (یو این آئی) صدر دروپدی مرمو نے جمعرات کو معروف اداکارہ وجینتی مالا بالی سمیت 67 مشہور شخصیات کو مختلف شعبوں میں ان کی شاندار خدمات کے لئے پدم ایوارڈ سے نوازا۔
...مزید دیکھیں رائے بریلی:09مئی(یواین آئی) بی جے پیر مذہب اور ذات کے نام پر رائے دہندگان کو گمراہ کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے کہا کہ ان کی پارٹی بغیر ڈرے یا جھکے عوام کو ان کے حقوق کے تئیں بیدار کرنے اور انہیں خود کفیل بنانے تک اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔
...مزید دیکھیں چنئی، 9 مئی (یو این آئی) تمل ناڈو کے جنوبی ضلع ورودھونگر کے شیوکاشی میں پٹاخہ بنانے والی ایک یونٹ (فیکٹری) میں جمعرات کو دھماکے سے کم از کم آٹھ مزدور ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔
...مزید دیکھیں نئی دہلی، 09 مئی ( یو این آئی ) کانگریس کے سینئر لیڈر راہل گاندھی نے ملک کے نوجوانوں کو یقین دلایا ہے کہ وہ وزیر اعظم نریندر مودی کے بہکاوے میں نہ آئیں اور کانگریس کو ووٹ دیں انہوں نے کہا کہ اگر 4 جون کو لوک سبھا کے انتخابی نتائج کے مطابق مرکز میں انڈیا اتحاد کی مخلوط حکومت بنتی ہے تو 15 اگست تک 30 لاکھ سرکاری آسامیوں پر بھرتی کا عمل شروع کر دیا جائے گا نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کے نوجوانو، ہندوستان میں 4 جون کو مخلوط حکومت بننے جا رہی ہے اور ہماری گارنٹی ہے کہ 15 اگست تک ہم 30 لاکھ خالی سرکاری آسامیوں پر بھرتی کا عمل شروع کر دیں گے۔
...مزید دیکھیں نئی دہلی، 09 مئی (یو این آئی) کانگریس نے جمعرات کو وزیر اعظم نریندر مودی کو اڈانی امبانی کے بارے میں ان کے کل کے بیان پر یہ کہتے ہوئے گھیرنے کی کوشش کی کہ یہ مسٹر مودی کے پسندیدہ لوگوں کی بدعنوانی کا پردہ فاش ہے، جو وزیر اعظم نے تیسرے مرحلے کے بعد کیا انتخابات میں اپنی یقینی شکست دیکھ کر انہوں نے خود ہی یہ انکشاف کر ڈالا کانگریس کی ترجمان سپریہ سرینیت نے جمعرات کو یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ مسٹر مودی نے 10 سال میں پہلی بار اڈانی-امبانی کا نام لیا ہے اور کہا ہے کہ وہ بوریوں میں پیسے دے رہے ہیں اور یہاں لے جا رہے ہیں، وہاں ٹیمپو میں کیا جا رہا ہے۔
...مزید دیکھیں سری نگر، 9 مئی (یو این آئی) پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کا کہنا ہے کہ بی جے پی لوگوں کی بھلائی کے لئے کام کرنے کے بجائے مذہب کے نام پر الیکشن لڑ رہی ہے انہوں نے دعویٰ کیا کہ لوک سبھا الیکشن کے پہلے تین مرحلوں میں بی جے پی بری طرح سے ہار رہی ہے ان کا کہنا تھا: 'اننت ناگ – راجوری – پونچھ میں انکائونٹر ہو رہے ہیں یہ مجھے پارلیمنٹ سے دور رکھنے کے لئے ایک ماحول تیار کیا جا رہا ہے'۔
...مزید دیکھیں