image
Friday, Apr 26 2024 | Time 22:45 Hrs(IST)
Sports

ہندستانی ٹیم دو وکٹ کے نقصان پر 124رن بناکر مضبوط پوزیشن میں

ناٹنگھم، 19 اگست (یو این آئی) ہندستانی ٹیم نے انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ میں دوسرے دن کا کھیل ختم ہونے تک دووکٹ کھوکر 124رن بنالئے ہیں جس سے اس میچ میں 292رن کی سبقت حاصل ہوگئی ہے۔

ہندستان کی دوسری اننگ کی شروعات اچھی رہی اور اس کے بلے بازوں شکھر د ھون اور لوکیش راہل کے مابین 60رن کی شراکت ہوئی ۔

60رن کے اسکور پر بی اسٹوکس نے راہل کو بولڈ کرکے یہ شراکت توڑی۔
image