image
Saturday, Apr 27 2024 | Time 04:00 Hrs(IST)
Sports

ہاکی کے سچے سفیر ہیں سردار: هاكي انڈیا

نئی دہلی، 14 ستمبر (یو این آئی) سابق کپتان سردار سنگھ کے کھیل کے عزم اور شراکت کی تعریف کرتے ہوئے ہاکی انڈیا (ایچ آئی ) نے انہیں کھیل کا حقیقی سفیر بتایا ہے۔

32 سال کے سردار نے حال ہی میں ایشین چمپئنز ٹرافی کیلئے ہندستانی ٹیم میں شامل نہیں کیے جانے کے بعد اپنے 12 سال کے طویل بین الاقوامی کیریئر پر روک لگا دی تھی۔
ملک کی قومی ہاکی تنظیم نے سردار کے کھیل میں شراکت کو سراہتے ہوئے انہیں مستقبل کے لئے اپنی نیک خواہشات دی ہیں۔
image