image
Saturday, Apr 27 2024 | Time 06:27 Hrs(IST)
Sports

كٹپا ایلیٹ باکسر کے نئے چیف کوچ مقرر

نئی دہلی، 14 دسمبر (یو این آئی ) ایشیائی کھیلوں میں طلائی تمغہ جیتنے والے امت پگھل اور گورو سولنکی، 2010 دولت مشترکہ کھیلوں میں تمغے جیتنے والے منديپ جانگڑا اور سچن سواچ، سابق یوتھ ورلڈ چمپئن اور ورلڈ چمپئن شپ میڈلسٹ شیوا تھاپا اور گورو بدھوڑی ان 50 ایلیٹ باکسر میں شامل ہیں، جو 10 دسمبر سے پٹیالہ میں واقع ہندستانی کھیل انسٹی ٹیوٹ میں جاری ایلیٹ مرد باکسنگ کیمپ میں حصہ لے رہے ہیں۔

یہ کیمپ 15 جنوری، 2019 تک چلے گا اور اس میں 14 کوچ کھلاڑیوں کے لئے دستیاب ہیں۔
ان کوچز کی قیادت پرفارمنس ڈائریکٹر سینٹیاگو نیوا کر رہے ہیں۔
image