image
Saturday, Apr 27 2024 | Time 03:49 Hrs(IST)
Sports

قلندرز اور کراچی کنگز میچ کے بعد ناخوشگوار واقعہ

دبئی، 18 فروری (یو این آئی ) پاکستا ن سپرلیگ (پی ایس ایل)میں لاہور قلندرز کی کراچی کنگز کے خلاف22رنز کی جیت کے بعد پیش آنے والے ناخوشگوار واقعہ کے بعد لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کے صدر وسیم اکرم اور کپتان عماد وسیم اور فاسٹ بالر محمد عامر کے خلاف میچ ریفری کو آفیشل شکایت کردی ہے۔

ذرائع کے مطابق کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم اور پیسر محمد عامر کے خلاف لاہور قلندرز کی خواتین کو گالیاں دینے اور نازیبا اشارے کرنے کا سنگین الزام سامنے آیا ہے جس کے بعد لاہور قلندرز کی انتظامیہ نے میچ ریفری روشن ماہاناما سے تحریری شکایت کی ہے۔
دوسری جانب کراچی کنگز کی انتظامیہ کی جانب سے بھی میچ ریفری کو آفیشل شکایت میں کہا گیا ہے کہ وسیم اکرم کو اسٹینڈز سے انتہائی نامناسب نام سے پکارا گیا جس کے بعد صورتحال خراب ہوئی۔
image