SportsPosted at: Mar 14 2019 8:08PM چھترسال اور گورو ہنومان اکھاڑے کے پہلوانوں میں ہوگا مقابلہنئی دہلی، 14 مارچ (یو این آئی) ہندوستانی کشتی کے پتاما گورو ہنومان کی 119 ویں سالگرہ پر جمعہ کو بھارت کیسری اور بھارت کمار خطابات کے لئے چھترسال اسٹیڈیم اور گورو ہنومان اکھاڑے کے پہلوانوں کے درمیان مقابلہ ہوگا۔گورو ہنومان کے شاگرد مہابلی ستپال نے جمعرات کو یہ جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ گورو ہنومان اکھاڑے کے قریب واقع روشن آرا باغ میں ہونے والے اس دنگل میں بھارت کیسری، بھارت کمار اور بال کیسری کے لئے تقریبا 100 پہلوان حصہ لیں گے اور كشتياں عالمی ادارے یونائیٹڈ ورلڈ کشتی کے قوانین کے مطابق کرائی جائیں گی۔ دنگل کے لئے آج پہلوانوں کے وزن ہوئے ۔