image
Friday, Apr 26 2024 | Time 09:30 Hrs(IST)
Sports

راہل اور کوہلی کی ٹی 20 درجہ بندی میں اہم پیشرفت

دبئی ، 12 ڈسمبر (یو این آئی) ہندستانی کرکٹ ٹیم کے اوپنر لوکیش راہل اور کپتان وراٹ کوہلی نے ویسٹ انڈیز کے خلاف تین میچوں کی ہوم سیریز میں دو شاندار اسکور بنانے کے بعد جمعرات کو یہاں جاری کی جانے والی آئی سی سی مرد ٹی 20 کھلاڑیوں کی درجہ بندی میں اہم پیشرفت کی ہے۔
ہندستان نے یہ سریز 2-1 سے جیت لی ہے ۔
پہلے اور تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچوں میں راہل کے 62 اور 91 کے اسکور نے انہیں تین پائدان کی چھلانگ کے ساتھ چھٹی پوزیشن پر پہنچا دیا ہے جبکہ کوہلی کی ان دو میچوں میں 94 اور 70 رنز کی ناقابل شکست اننگز نے انہیں ٹاپ 10 میں واپس پہنچادیا ہے کیونکہ انہوں نے اپنی سیریز سے قبل کی 15ویں پوزیشن سے پانچ پوزیشن کی چھلانگ لگائی ہے۔
image