image
Friday, Apr 26 2024 | Time 18:30 Hrs(IST)
Sports

بنگال نے اڑیسہ پر کسا شکنجہ

کٹک، 23 فروری (یو این آئی ) بنگال نے اڑیسہ کے خلاف رنجی ٹرافی کوارٹر فائنل مقابلے کے چوتھے دن اتوار کو سات وکٹ پر 361 رن بنا کر اپنی برتری 443 رنز پہنچا دی اور میچ میں اڑیسہ پر گرفت مضبوط کرلی ہے ۔

بنگال کی جانب سے شريوتس گوسوامی نے 78، ابھیشیک رمن نے 67، شہباز احمد نے ناٹ آؤٹ 52 اور ارنو نندی نے 45 رنز بنائے جس کی مدد سے بنگال اڑیسہ کے خلاف بڑی برتری حاصل کرنے میں کامیاب رہا۔
اسٹمپ تک شہباز اور مکیش کمار کریز پر موجود ہیں۔
image