image
Saturday, Apr 27 2024 | Time 05:03 Hrs(IST)
Sports

خاتون فٹبالرز کی ٹریننگ کے لئے وزارت کی ہدایات کا انتظار

نئی دہلی، 22 مئی (یو این آئی) آل انڈیا فٹ بال فیڈریشن (اے آئی ایف ایف) کو انڈر -17 کی خواتین ٹیم کی ٹریننگ شروع کرنے کے لئے وزارت کھیل کی ہدایات کا انتظار ہے۔

اے آئی ایف ایف کی خواتین کمیٹی کی سارہ پائلٹ کی صدارت میں جمعہ کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے میٹنگ ہوئی جس میں انڈر -17 خواتین ورلڈ کپ کے لئے نئی ونڈو پر غور کیا گیا۔
فیفا انڈر -17 خواتین ورلڈ کپ کا انعقاد 2021 میں 17 فروری سے سات مارچ تک کیا جائے گا۔
image