image
Friday, Apr 26 2024 | Time 18:37 Hrs(IST)
Sports

آئی سی سی نے دو یورپی کوالیفائر ٹورنامنٹوں کو اسپین منتقل کیا

دبئی 24 جون (یواین آئی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے جمعرات کو یورپی خاتون ٹی-20 عالمی کپ کوالیفائر اوریورپی مرد انڈر-19 ورلڈ کپ کوالیفائر ٹورنامنٹوں کو برطانیہ میں جاری کورونا پابندیوں کے سبب اسپن میں منتقل کئے جانے کی تصدیق کی ہے۔
دونوں ٹورنامنٹوں کی میزبانی اسپین کے لا منگا میں بالترتیب 26 و 30 اگست اور 19 سے 25 ستمبر تک کی جائے گی۔

اس درمیان اسکاٹ لینڈ، نامیبیا اورنیپال کے درمیان عالمی کپ لیگ دو کی سہ رخی سیریز کو 2022 تک ملتوی کردیا گیا ہے۔
image