image
Saturday, Apr 27 2024 | Time 03:00 Hrs(IST)
Sports

کیا رونالڈو سعودی کلب سے معاہدہ کرنے والے ہیں؟

دوحہ، 25 نومبر (یو این آئی)پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے گزشتہ دنوں انگلش فٹبال کلب مانچسٹر یونائیٹڈ سے راہیں جدا کرتے ہوئے خیر باد کہہ دیا ہے۔

پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے حال ہی میں برطانوی صحافی کو دیے انٹرویو میں دعویٰ کیا تھا کہ سعودی عرب کے فٹبال کلب کی جانب سے انہیں تقریباً 360 ملین ڈالرز کے 2 سال کے معاہدے کی پیشکش کی گئی تھی۔

کرسٹیانو رونالڈو نے اس حوالے سے کہا تھا کہ میں نے اس پیشکش کو مسترد کردیا تھا۔
image