image
Friday, Apr 26 2024 | Time 06:04 Hrs(IST)
Entertainment » Documentaries and Short Films

ستیہ جیت رے کی کہانی پر فلم بنا رہے ہیں سجوئے گھوش

ستیہ جیت رے کی کہانی پر فلم بنا رہے ہیں سجوئے گھوش

ممبئي 26 مارچ (یو این آئی) بالی وڈ کے جانےمانے فلمساز سجوئے گھوش، عظیم فلم ساز ستیہ جیت رے کی کہانی پر فلم بنا رہے ہیں۔
سجوئے گھوش نے بتایا کہ وہ ستیہ جیت رے کی ایک کہانی پرشارٹ فلم بنا رہے ہیں۔
انہوں نے ٹوئٹر پر لکھا’’ آخر کار میں ستیہ جیت رے کی کہانی پر کام کر رہا ہوں۔
اس مختصر فلم کی سمت میں یہ میرا پہلا قدم ہے‘‘۔
واضح رہے کہ ستیہ جیت رے کو 20 ویں صدی کے مشہور فلم سازوں میں سے ایک مانا جاتا تھا۔
انہوں نے فیچر، مختصر فلم اور دستاویزی فلموں سمیت 36 فلموں کی ہدایت کاری کی ہے. وہ ایک مصنف، مصور ، موسیقار اور فلم ناقدین بھی رہے ہیں۔
ستیہ جیت کی فلم’پتھیر پانچالي‘نے دس بین الاقوامی ایوارڈ جیتے تھے۔
انہوں نے اپنے کیریئر میں کئی معروف ایوارڈ حاصل کئے۔
1992 میں انہیں بھارت رتن سے نوازا گیا تھا۔
یو این آئی۔
شا پ۔
1245

image