Sports » CricketPosted at: Feb 23 2018 5:50PM ونڈیز کا دورہ پاکستان شدید ترین خطرات سے دوچار
لاہور ، 23 فروری (یو این آئی) پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان مارچ میں لاہور میں تین ٹی 20 انٹرنیشنل میچ ہونا ہیں تاہم ویسٹ انڈین بورڈ نے ابھی تک سیریز کی حتمی تصدیق نہیں کی ہے اور معاملہ ففٹی ففٹی دکھائی دیتا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے ذمہ دار ذرائع کا کہنا ہے کہ سیریز شدید ترین خطرات سے دوچار ہے۔
ویسٹ انڈیز بورڈ کے چیئرمین ڈیوڈ کیمرون نے مارچ میں لاہور کا دورہ بھی کیا تھا۔