image
Monday, May 6 2024 | Time 12:59 Hrs(IST)
National

ٹاٹاپاور-ڈی ڈی ایل نے گجانن ایس کالے کوسی ای اومقرر کیا

ٹاٹاپاور-ڈی ڈی ایل نے گجانن ایس کالے کوسی ای اومقرر کیا

نئی دہلی،24اپریل (یو این آئی) شمالی دہلی میں 70 لاکھ کی آبادی کو بجلی فراہم کرنے والی معروف پاور یوٹیلیٹی ٹاٹاپاور-ڈی ڈی ایل نے گجانن سمپت راؤ کالے کو کمپنی کا نیا چیف ایگزیکٹوآفیسر(سی ای او) مقررکیاہے ان کی تقرری19 اپریل 2024 سے موثر ہوگئی ہے مسٹر کالے کی تقرری کے بارے میں ٹاٹاپاور-ڈی ڈی ایل کے سی ای اواورایم ڈی ڈاکٹر پروین سنہانے کہاکہ میں مسٹرگجانن کاٹاٹاپاور-ڈی ڈی ایل کے نئے سی ای اوکے طور پر خیر مقدم کرتاہوں۔ بجلی سپلائی کے شعبے میں وسیع تجربہ رکھنے والے مسٹرکالے یقیناٹاٹاپاور-ڈی ڈی ایل کوکامیابی کی نئی بلندیوں پرلے جائیں گے۔
ٹاٹاپاور-ڈی ڈی ایل سے پہلے مسٹرکالے2021 سے 2024 کے دوران ٹی پی ویسٹرن اوڑیسہڈسٹری بیوشن لمیٹڈ (ٹی پی ڈبلیواوڈی ایل) میں چیف ایگزیکٹو آفیسر رہ چکے ہیں۔انہوں نے 2018سے2020تک ٹاٹا پاور اجمیر ڈسٹری بیوشن لمیٹڈ (ٹی پی اے ڈی ایل) میں سی ای اوکے عہدے پرکام کیا۔ مسٹر کالے 2003 سے ہی ٹاٹا پاور گروپ کے ساتھ ہیں۔ٹاٹاپاور-ڈی ڈی ایل میں ان کی نئی تقرری کمپنی میں ان کی دوسری اننگز کا شروعات ہے۔ اس سے پہلے وہ کمپنی میں ہیڈ آف آپریشنز اورکمرشیل ورٹیکلس سے وابستہ تھے جہاں انہوں نے آپریشنس ٹرانسفارمیشن، نیٹ ورک ری ویمپنگ،
کاروباری عمل میں ری انجینئرنگ أف ریونیومنجمنٹ، اورریسورس پلاننگ اورمنیجمنٹ میں کئی اہم منصوبوں کی قیادت کی۔
مسٹر کالے نے بھوپال میں واقع بی ایچ ای ایل سے اپنے کیریئر کا آغاز کیاتھا اوراس کے علاوہ وہ سنٹرل ریلوے ناگپور ڈویژن اور دہلی الیکٹرک بورڈ/ٹاٹا پاور-ڈی ڈی ایل میں مختلف عہدوں پر کام کرچکے ہیں۔سنجے بانگاچیئرمین(ٹی اینڈڈی)،ٹاٹاپاورنے ان کی تقرری پر مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ گجانن اڈسٹریبیوشن سیکٹرمیں تجربہ کار پیشہ ور ہیں جس کے پاس اچھا ٹریک ریکارڈ ہے۔ ہمیں پورایقین ہے کہ ان کی قیادت میں ٹاٹاپاور-ڈی ڈی ایل انڈسٹری میں نئے معیارات قائم کرے گی۔
ٹاٹا پاور-ڈی ڈی ایل میں سی ای او کے طور پر اپنے نئے کردارکے بارے میں بات کرتے ہوئے مسٹر جی ایس کالے نے کہاکہ میں ٹاٹاپاور-ڈی ڈی ایل کے ساتھ منسلک ہونے پر فخر محسوس کررہا ہوں۔ ٹاٹا پاور-ڈی ڈی ایل نے بجلی تقسیم کے شعبے میں جدید اور بہترین ٹیکنالوجی کی شاندار روایت قائم کی ہے۔اور میں اس روایت کو جاری رکھنے کے لئے پابند ہوں۔ٹاٹاپاور-ڈی ڈی ایل کی باصلاحیت ٹیم کے ساتھ مل کرمیں ترقی اور جدت کو آگے بڑھاتے ہوئے کمپنی کے صارفین نیزاسٹاک ہولڈرس کوبہترین اقدارکافائدہ دلانے کے لئے پرجوش ہوں۔
یو این آئی۔ ع ا۔

خاص خبریں
تیسرے مرحلے میں سبھی  پانچ سیٹوں پر این ڈی اے  کاقبضہ،  انڈیا اتحاد کو ساکھ  کا چیلنج

تیسرے مرحلے میں سبھی پانچ سیٹوں پر این ڈی اے کاقبضہ، انڈیا اتحاد کو ساکھ کا چیلنج

پٹنہ، 6 مئی (یو این آئی) بہار لوک سبھا انتخابات 2024 کے تیسرے مرحلے میں، جہاں سبھی پانچ سیٹوں پر قومی جمہوری اتحاد کا قبضہ ہے، وہیں پہلی بار انڈیا الائنس کے بینر تلے لوک سبھا انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کو اپنی ساکھ بنانے کا چیلنج ہے۔

...مزید دیکھیں
جھارکھنڈ میں ای ڈی کے چھاپے میں 25 کروڑ روپے کی نقدی برآمد

جھارکھنڈ میں ای ڈی کے چھاپے میں 25 کروڑ روپے کی نقدی برآمد

رانچی، 6 مئی (یو این آئی) جھارکھنڈ میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی ٹیم نے انجینئر وریندر رام کے معاملے میں آج چھاپہ مارا اور جھارکھنڈ کے دیہی ترقی کے وزیر کے پرسنل سکریٹری سنجیو لال کے معاون جہانگیر عالم کے گھر سے 25 کروڑ روپے کی نقدی برآمد کی۔

...مزید دیکھیں
غیر ملکی وفد مہاراشٹر میں انتخابی عمل کا مشاہدہ کرے گا

غیر ملکی وفد مہاراشٹر میں انتخابی عمل کا مشاہدہ کرے گا

رائے گڑھ، 6 مئی (یو این آئی) الیکشن کمیشن آف انڈیا (ای سی آئی) نے دوسرے ممالک کے انتخابی انتظامی اداروں کے ساتھ بین الاقوامی تعاون اور شراکت داری کے لیے انٹرنیشنل الیکشن وزیٹرز پروگرام (آئی ای وی پی) کا انعقاد کیا ہے اور اسی کے تحت ایک غیر ملکی وفد 6 سے 8 مئی تک مہاراشٹر میں رائے گڑھ ضلع میں انتخابی عمل کا مشاہدہ کرے گا۔

...مزید دیکھیں
ووٹنگ کے عمل میں خلل ڈالنے والوں کے مکان کئے جائیں گے زمیں دوز: کلکٹر

ووٹنگ کے عمل میں خلل ڈالنے والوں کے مکان کئے جائیں گے زمیں دوز: کلکٹر

مورینا، 6 مئی (یو این آئی) اگر کوئی شخص مدھیہ پردیش کے مورینا ضلع میں کل ہونے والے لوک سبھا انتخابات میں ووٹنگ کے عمل میں خلل ڈالتا ہے تو اس کے گھر کو زمین بوس کیا جائے گا۔

...مزید دیکھیں
لبنان: اسرائیلی حملوں میں چار افراد ہلاک

لبنان: اسرائیلی حملوں میں چار افراد ہلاک

بیروت، 6 مئی (یو این آئی) لبنان کے میس الجبل میں اسرائیلی فضائی حملے میں چار افراد ہلاک اور تین دیگر زخمی ہو گئے۔

...مزید دیکھیں
اسرائیلی حملے میں مرنے والے فلسطینیوں کی تعداد 34 ہزار 683 ہو ئی

اسرائیلی حملے میں مرنے والے فلسطینیوں کی تعداد 34 ہزار 683 ہو ئی

غزہ، 6 مئی (یو این آئی) غزہ پٹی میں اسرائیلی حملوں میں ہلاک ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد بڑھ کر 34,683 ہو گئی ہے۔

...مزید دیکھیں
جنوبی برازیل میں سیلاب سے مرنے والوں کی تعداد 75 ہوئی

جنوبی برازیل میں سیلاب سے مرنے والوں کی تعداد 75 ہوئی

ساؤ پالو، 6 مئی (یو این آئی) جنوبی برازیل کی ریاست ریو گرانڈے ڈو سل کے بڑے حصوں سے ٹکرانے والے شدید طوفان کی وجہ سے 19 اپریل سے اب تک کم از کم 75 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

...مزید دیکھیں

گیندبازوں کی شاندار کارکردگی کی بدولت کولکتہ نے لکھنؤ کو 98 رن سے شکست دی

05 May 2024 | 11:33 PM

لکھنؤ، 05 مئی (یو این آئی) سنیل نارائن کی 81 رن کی اننگ اور ہرشیت رانا اور ورون چکرورتی کی عمدہ گیند بازی کی بدولت کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے 54ویں میچ میں اتوار کو لکھنؤ سپر جائنٹس کو 98 رن سے شکست دے دی۔

حب الوطنی کے گیت لکھنے میں ماہر تھے پریم دھون

حب الوطنی کے گیت لکھنے میں ماہر تھے پریم دھون

06 May 2024 | 12:07 PM

ممبئی،6مئی (یواین آئی) (یواین آئی) بالی ووڈ میں پریم دھون کو ایک ایسے نغمہ نگار کے طور پر یاد کیا جاتا ہے جن کے حب الوطنی سے معمورنغموں کی مسحور کردینےآواز کان میں پڑتے ہی آج بھی عام ہندوستانی ملک کی محبت کے جذبے سے متاثرہوئے بغیر نہیں رہ پاتا۔

مہتہ ہندوستان اسکاؤٹس کے ڈویژنل ہیڈکوارٹر کمشنر مقرر

06 May 2024 | 12:53 PM

ادے پور، 6 مئی (یو این آئی) راجستھان میں گورنمنٹ سکریٹری (اسکولی تعلیم) اور ہندوستان اسکاؤٹس اینڈ گائیڈس کے ریاستی چیف کمشنر کرشنا کنال اور ریاستی سکریٹری نریندر اودیچئے نے ماولی بلاک کے فزیکل ٹیچر گوپال لال مہتہ کو ہندوستان اسکاؤٹس اور گائیڈز کا ادے پور ڈویژن ہیڈ کوارٹر کا کمشنر مقرر کیا ہے۔

image