image
Saturday, Apr 27 2024 | Time 06:48 Hrs(IST)
Sports » Tennis

بوپنا مکسڈ ڈبلز میں جیتے، دیوج۔پورو تیسرے راؤنڈ میں

بوپنا مکسڈ ڈبلز میں جیتے، دیوج۔پورو تیسرے راؤنڈ میں
bopanna

پیرس، 2 جون (یو این آئی) ہندوستان کے ٹاپ ڈبلز کھلاڑی روہن بوپنا اور ان کی کناڈیائی جوڑی دار گیبریلا ڈابرووسكي نے یہاں فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں اچھی شروعات کرتے ہوئے مسکڈ ڈبلز زمرے کے دوسرے راؤنڈ میں جبکہ مرد وں کے ڈبلز میں دیوج شرن اور پورو راجا نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرکے پری کوارٹر فائنل میں داخلہ حاصل کر لیا ہے۔
بوپنا اور ڈابرووسكي کی جوڑی کو ٹورنامنٹ میں ساتویں سیڈ ملی ہے اور انہوں نے مکسڈ ڈبلز کے پہلے راؤنڈ میں غیر سیڈڈ آسٹریلیائی جیسكو مورے اور میٹ ریڈ کی جوڑی کو یک طرفہ انداز میں 39 منٹ میں 6-0 6-1 سے شکست دی۔
ہندوستانی کھلاڑی نے اس سے پہلے مردوں کے ڈبلز میں بھی فاتح کے ساتھ آغاز کرکے دوسرے راؤنڈ میں داخلہ حاصل کیا تھا اور انہوں نے کلے کورٹ میں مسکڈ ڈبلز زمرے میں بھی مثبت آغاز کیا۔

image