image
Friday, Apr 26 2024 | Time 06:29 Hrs(IST)
Sports » Tennis

ٹیکس کی ’مبینہ چوری‘ معاملے میں ثانیہ کو نوٹس

ٹیکس کی ’مبینہ چوری‘ معاملے میں ثانیہ کو نوٹس
Sania Mirza

نئی دہلی، 9فروری (یواین آئی) انکم ٹیکس محکمہ نے ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کو مبینہ طور پر 20 لاکھ روپے کا انکم ٹیکس ادا نہ کئے جانے کے معاملے میں نوٹس بھیج کر 16 فروری کو محکمہ میں موجود ہونے کی ہدایات دی ہیں۔
محکمہ کی طرف سے جاری نوٹس میں کہا گیا ہے کہ اگر ثانیہ مرزا یا ان کے ایجنٹ طے وقت پر محکمہ کے سامنے موجود ہوکر انکم ٹیکس سے متعلق معاملات پر حقائق یا صحیح جواب نہیں دے پائے تو ان پر جرمانہ بھی لگایا جا سکتا ہے۔
ثانیہ کو یہ نوٹس محکمہ کی جانب سے چھ فروری کو جاری کیا گیا تھا۔

image