image
Wednesday, May 8 2024 | Time 19:17 Hrs(IST)
Others

مشہور فیشن ڈیزائنر شربری دتہ اپنی رہائش گاہ کے باتھ روم میں مردہ پائی گئیں

مشہور فیشن ڈیزائنر شربری دتہ اپنی رہائش گاہ کے باتھ روم میں مردہ پائی گئیں

کلکتہ 18ستمبر (یواین آئی)
مشہور فیشن ڈیزائنر شربری دتہ کل رات اپنی رہائش گاہ کے باتھ روم میں مردہ پائی گئیں،پولس کے مطابق دل کے دورہ کی وجہ سے ان کی موت ہوئی ہے۔وہ 63سال کی تھیں۔
شربری دتہ جنوبی کلکتہ کے بروڈ اسٹریٹ میں واقع ایک پوش کالونی میں واقع اپنی رہائش گاہ میں اکیلے رہتی تھیں۔۔خاندان کے مطابق کل صبح سے ہی فون پر رابطہ نہیں ہورہا تھا۔ڈاکٹروں نے موت کی وجہ دل کا دورہ بتایا ہے۔چوں کہ باتھ روم میں مردہ پائی گئی تھیں اس لئے لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا گیا ہے۔
شربری دتہ کے بیٹے امالین دتہ جو خود بھ فیشن ڈیزائنر ہیں نے کہا کہ میں نے اپنی ماں کو آخری مرتبہ بدھ کے دن دیکھا تھا،جمعرات کو ملاقات نہیں ہوئی، میں سمجھ رہا تھا وہ مصروف ہوں گی اور کام سے باہر گئی ہوں گی، کبھی یہ سوچا بھی نہیں تھا۔ہم دونوں مصروف رہا کرتے تھے اور روزانہ ہماری ملاقات نہیں ہوتی تھی۔
پولس نے بتایا کہ جنوبی کلکتہ کے پوش کالونی میں واقع رہائش گاہ میں رات 11.30بجے وہ اپنے فلیٹ کے واش روم میں مردہ پائی گئی تھیں۔خاندان کے ممبر کے ذریعہ لاش برآمد کئے جانے کے بعد ان لوگوں نے اپنے فیملی ڈاکٹر کو مدعو کیا۔ڈاکٹر نے معائنہ کرنے کے بعد مشورہ دیا کہ پولس کو اطلاع دیں۔پولس نے کہا کہ ابتدائی جانچ میں اس واقعے کے پیچھے کو ئی سازش یا مجرمانہ حرکت نظر نہیں آرہی ہے۔
بنگال کے مشہور شاعر اجیت دتہ کی وہ صاحبزادی ہیں اور کالج سے تعلیم حاصل کرنے کے بعد فیشن دنیا میں انہیں کافی شہرت حاصل تھی۔انہوں نے اس تصور کا خاتمہ کیا کہ مردو ں کے لباس میں انتخاب کرنے کیلئے کچھ نہیں ہے۔انہوں نے مردوں کیلئے کئی قسم کے کپڑے کئے جو کافی مقبول ہوئے اور ان کے برانڈ کے کپڑے دنیا بھر میں مشہور و مقبول تھے۔
بعد میں شربری دتہ نے اپنا ایک برانڈ شونیا قائم کیا تھا جو کلکتہ کا سب سے مشہور برانڈ بن گیا تھا۔وہ خواتین کے لباس پہنتی تھیں اور شہر میں منعقدہ فیشن شوز میں ایک مشہور چہرہ تھیں۔شوبز سے وابستہ شخصیات نے ان کی موت پر صدمے کا اظہار کیا ہے
گلوکارہ پیرما بنرجی اور اُجینی مکھرجی، اداکارہ سربونٹی چٹرجی، رکمینی موئترا اور پوجرنی گھوش، تھیٹر شخصیت کے ہدایتکار دیبیش چٹرجی نے سوشل میڈیا پر غم اور صدمے کا اظہار کیا ہے۔
یواین آئی۔نور

خاص خبریں
پرینکا نے بھائی راہل کی انتخابی مہم کی کمان سنبھالی

پرینکا نے بھائی راہل کی انتخابی مہم کی کمان سنبھالی

رائےبریلی:08مئی(یواین آئی) کانگریس کنبے کے وقار سے جڑے رائے بریلی پارلیمانی حلقے میں کانگریس امیدوار راہل گاندھی کی حمایت میں ان کی بہن اور پارٹی سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے بدھ کو انتخابی مہم کا آغاز کرتے ہوئے مرکز کی نریندر مودی حکومت پر خوب حملہ کیا۔

...مزید دیکھیں
کیا جلد کی رنگت پر ملک کے عوام کی صلاحیتوں کا فیصلہ ہوگا؟:مودی

کیا جلد کی رنگت پر ملک کے عوام کی صلاحیتوں کا فیصلہ ہوگا؟:مودی

حیدرآباد 8 مئی (یواین آئی) وزیراعظم مودی نے کہا ہے کہ دس سال پہلے کی کانگریس کی مرکزی حکومت کے گناہوں کو کوئی نہیں بھول سکتا، ہر چند دن بعد ہزاروں کروڑ روپے کا ایک گھوٹالہ سامنے آتا تھا ملک کے بڑے شہروں میں بم دھماکے ہوتے تھے ا س مرتبہ انڈیا اتحاد 5 سال میں پانچ وزرائے اعظم کا فارمولا لے کر آیا ہے یہ تصورکیجئے کہ گر ان کو اقتدارمل گیا تو کیا ہوگا اگر ہر سال ایک نیا وزیر اعظم آیا تو ملک کا کیا بہتر ہوگا ایک آرتلنگانہ کو لوٹتا ہے اوردوسرا آردہلی میں وصول کرتا ہے۔

...مزید دیکھیں
کولگام انکاونٹر :سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے مابین پھر گولیوں کا تبادلہ شروع

کولگام انکاونٹر :سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے مابین پھر گولیوں کا تبادلہ شروع

سری نگر،08مئی(یو این آئی)جنوبی ضلع کولگام کے ریڈونی پائین گاوں میں بدھ کی سہ پہر سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان پھر سے گولیوں کا تبادلہ شروع ہوا ہے۔

...مزید دیکھیں
لوک سبھا انتخابات کی تین مرحلوں  کی پولنگ میں شکست سے مایوس مودی غلط بیانات دے رہے ہیں  :  کانگریس

لوک سبھا انتخابات کی تین مرحلوں کی پولنگ میں شکست سے مایوس مودی غلط بیانات دے رہے ہیں : کانگریس

نئی دہلی، 08 مئی (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی کے کانگریس لیڈر راہل گاندھی پر اڈانی امبانی کا نام لینے کا سلسلہ بند کرنے کے الزام کو غلط قرار دیتے ہوئے کانگریس نے کہا ہے کہ مسٹر گاندھی مسلسل ان صنعت کاروں کا نام لے رہے ہیں لیکن وزیر اعظم تین مرحلوں کی ووٹنگ میں اپنی یقینی شکست کو دیکھ کر بوکھلا گئے ہیں ، اس لیے وہ الٹے سیدھے بیان دے رہے ہیں کانگریس کے صدر ملک ارجن کھڑگے نے طنزیہ انداز میں کہا "وقت بدل رہا ہے، دوست اب دوست نہیں رہا، انتخابات کے تین مراحل مکمل ہونے کے بعد آج وزیر اعظم اپنے ہی دوستوں پر حملہ آور ہو گئے ہیں، اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ مودی جی کی کرسی ہل رہی ہے۔

...مزید دیکھیں
عوام کو معلوم ہے کہ مسلمانوں کو بدنام کرنے اور ان کے خلاف زہر اگلنے والے کون ہیں:عمر عبداللہ

عوام کو معلوم ہے کہ مسلمانوں کو بدنام کرنے اور ان کے خلاف زہر اگلنے والے کون ہیں:عمر عبداللہ

سری نگر،08مئی(یو این آئی)جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور شمالی کشمیر بارہمولہ نشست سے پارٹی اُمیدوار عمر عبداللہ نے بدھ کے روز کہا کہ عوام کو معلوم ہے کہ مسلمانوں کو بدنام کرنے اور ان کے خلاف زہر اگلنے والے کون ہیں۔

...مزید دیکھیں
کانگریس نے سیم پترودا کے بیان سے  کنارہ کیا

کانگریس نے سیم پترودا کے بیان سے کنارہ کیا

نئی دہلی، 08 مئی (یو این آئی) کانگریس نے ہندوستان کے سماجی اور ثقافتی تنوع پر اپنے اتحادی اوورسیز کانگریس کے صدر سیم پترودا کے قابل اعتراض ریمارکس سے خود کو الگ کرلیا ہے کانگریس کے میڈیا انچارج جے رام رمیش نے بدھ کو یہاں سوشل میڈیا پر جاری ایک بیان میں کہا کہ کانگریس مسٹر پترودا کے ریمارکس سے خود کو الگ کرتی ہے انہوں نے کہا ’’سیم پترودا نے ہندوستان کے تنوع سے جو تشبیہ دی ہے وہ انتہائی غلط اور ناقابل قبول ہے انڈین نیشنل کانگریس خود کو ان تشبیہات سے مکمل طور پر الگ کر تی ہے۔

...مزید دیکھیں
سال 2019 سے لوگوں کے حقوق چھیننے کی کوششیں جاری ہیں: محبوبہ مفتی

سال 2019 سے لوگوں کے حقوق چھیننے کی کوششیں جاری ہیں: محبوبہ مفتی

سری نگر، 8 مئی (یو این آئی) پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کا کہنا ہے کہ دفعہ 370 کی تنسیخ کے بعد سے جموں وکشمیر کے لوگوں کے حقوق چھیننے کی مسلسل کوششیں کی جا رہی ہیں انہوں نے کہا کہ سال 2019 سے ہر روز نئے فرامین جاری کئے جارہے ہیں موصوف سابق وزیر اعلیٰ نے ان باتوں کا اظہار بدھ کے روز وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں ایک انتخابی ریلی کے حاشیئے پر نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔

...مزید دیکھیں

برلا فرٹیلٹی اینڈ آئی وی ایف نے او آر ایم سی آئی وی ایف فرٹیلیٹی چین کا حصول کیا

08 May 2024 | 7:02 PM

نئی دہلی، 8 مئی (یو این آئی) سی کے برلا گروپ کی کمپنی اور آئی وی ایف نیٹ ورک برلا فرٹیلیٹی اینڈ آئی وی ایف نے آج اے آر ایم سی آئی وی ایف فرٹیلیٹی چین کے حصول کا اعلان کیا اور کہا کہ برلا گروپ کا 500 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کے ساتھ مزید 100 مراکز بنانے کا منصوبہ ہے۔

عظیم گلوکار طلعت محمودکے نغمےآج بھی دلوں میں ایک خاص کیفیت پیدا کرتے ہیں

عظیم گلوکار طلعت محمودکے نغمےآج بھی دلوں میں ایک خاص کیفیت پیدا کرتے ہیں

08 May 2024 | 11:46 AM

ممبئی، 8 مئی (یو این آئی) اے میرے دل کہیں اور چل جیسے متعدد گیتوں کو اپنی سریلی اور درد بھری آواز سے لازوال بنا دینے والے برصغیر کے لیجنڈ گلوکار و اداکارطلعت محمود 24 فروری 1924 کو لکھنؤ میں پیدا ہوئے۔ طلعت محمود کو بچپن سے ہی گلوکاری کا شوق تھا اور پندرہ سال کی عمر میں ہی انھوں نے لکھنؤ ریڈیو سے اپنے فنی کریئر کا آغاز کیا۔

چوٹالہ نے عوامی جلسوں میں ووٹ دینے کی اپیل کی

08 May 2024 | 6:42 PM

کیتھل، 08 مئی (یو این آئی) انڈین نیشنل لوک دل (آئی این ایل ڈی) کے امیدوار ابھے چوٹالہ نے بدھ کو اپنی انتخابی عوامی رابطہ مہم کے تحت کیتھل کے ایک درجن سے زیادہ گاؤں کا دورہ کیا اور اپنی پارٹی کے امیدواروں کو ووٹ دینے کی اپیل کی۔

...مزید دیکھیں
image