image
Thursday, Jun 27 2019 | Time 18:09 Hrs(IST)
  • پوری دنیا کی نگاہیں ہندوستان کی طرف ہیں: مودی
  • سنت کبیر نگر: رشوت لیتے ہوئے داروغہ گرفتار
  • منموہن سنگھ سے سیتارمن نے ملاقات کی
  • ایئر انڈیا کو 7635 کروڑ روپیے کا نقصان
  • بلند شہر: قتل کے تین ملزم پولیس کی گرفت میں
  • ایئر انڈیا کو 7635 کروڑ روپیے کا نقصان
  • انبالہ ایئرفورس اسٹیشن میں جیگوار طیارہ گر کر تباہ
  • افغانستان میں پک اپ ٹرک حادثے میں سات افراد ہلاک، چار زخمی
  • لدھیانہ کی سنٹرل جیل میں فائرنگ
  • ہندستان نے جیتا ٹاس، پہلے کرے گا بیٹنگ
  • کار حادثے میں دو بھائیو ں سمیت تین کی موت
  • رائے بریلی: سڑک حادثے میں موٹر سائیکل سوار کی موت
  • کولگام میں پر اسرار دھماکہ۔ ایک ہلاک دیگر دو زخمی
Regional

راج بھر کو کابینہ سے برطرف کرنے کی سفارش

راج بھر کو کابینہ سے برطرف کرنے کی سفارش

لکھنؤ، 20 مئی (یواین آئی) اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے لوک سبھا انتخابات میں باغیانہ تیور اپنانے والے پسماندہ طبقات بہبود کے وزیر اوم پرکاش راج بھر کو کابینہ سے برطرف کرنے کی سفارش کی ہے۔
یوگی آدتیہ ناتھ نے گورنر رام نائک سے مسٹر راج بھر کو وزیر کے عہدہ سے برخاست کرنے کی سفارش کی ہے۔ سہیل دیو بھارتیہ سماج پارٹی کے سربراہ راج بھر کا لوک سبھا انتخابات میں امیدوار دینے کو لے کر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) سے تنازعہ ہو گیا تھا اور انتخابات کے دوران انہوں نے بی جے پی امیدواروں کی مخالفت بھی کی تھی۔
مسٹر راج بھر نے اپنی برطرفی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی کو دیگر کاموں میں بھی اسی طرح کی تیزی دکھانی چاہیے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ پسماندہ طبقات کے طالب علموں کو اسکالرشپ دینے میں دیر کی جا رہی ہے اور وزیر رہتے ہوئے وہ معمولی ترقیاتی کام بھی نہیں کرا پا رہے تھے۔
جاری،یو این آئی،اظ

خاص خبریں
سوٹزرلینڈ نے بھگوڑے نیرو مودی  کا بینک کھاتہ  فریز کیا

سوٹزرلینڈ نے بھگوڑے نیرو مودی کا بینک کھاتہ فریز کیا

برن،27جون(یواین آئی)سوٹزرلینڈ کے افسروں نے ہیروں کے کاروباری بھگوڑے نیرو مودی کو بڑا جھٹا دیتے ہوئے اس کے اور اس کی بہن پوروی مودی کے بینک کھاتے فریز کردئے ہیں جن میں تقریباً 283.16کروڑ روپے ہیں۔

...مزید دیکھیں
ایئر انڈیا کو 7635 کروڑ روپیے کا نقصان

ایئر انڈیا کو 7635 کروڑ روپیے کا نقصان

نئی دہلی،27جون(یو این آئی) ہوابازی کی خدمات فراہم کرنے والی سرکاری کمپنی ایئر انڈیا کا نقصان 31 مارچ 2019 کو ختم ہونے والے مالی سال میں 42.77 فیصد بڑھ کر 7635.46 کروڑ روپیے ہو گیا جو پانچ سال میں سب سے زیادہ ہے۔

...مزید دیکھیں
ہرش وردھن ،جاپان  میں جی-20ارکان ملکوں کے وزرائے خزانہ اور وزرائے صحت سے خطاب کریں گے

ہرش وردھن ،جاپان میں جی-20ارکان ملکوں کے وزرائے خزانہ اور وزرائے صحت سے خطاب کریں گے

نئی دہلی،27جون(یواین آئی)صحت اور خاندانی فلاح و بہبود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن جی -20 چوٹی کانفرنس میں حصہ لینےکےلئے جمعرات کو جاپان کےلئے روانہ ہوگئے۔

...مزید دیکھیں
حکومت ماحولیات کے ضابطوں کو سختی سے نافذ کرے گی: جاؤڈیکر

حکومت ماحولیات کے ضابطوں کو سختی سے نافذ کرے گی: جاؤڈیکر

نئی دہلی،27جون(یو این آئی) ماحولیات کےمرکزی وزیرپرکاش جاؤڈیکر نے آج راجیہ سبھا میں کہا کہ بڑھتے عالمی درجہ حرارت کے اثرات سے نمٹنے کے لیے حکومت سرگرم ہو کر کام کررہی ہے اور شجرکاری کے ساتھ ساتھ کاربن کی پیداوار میں کمی لانے کے ضابطوں کو سختی سے نافذ کیا جا رہا ہے۔

...مزید دیکھیں
کشمیر: تاریخی مغل روڑ پر دلدوز سڑک حادثہ، 11 افراد ہلاک

کشمیر: تاریخی مغل روڑ پر دلدوز سڑک حادثہ، 11 افراد ہلاک

سری نگر، 27 جون (یو این آئی) جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں میں پیر کی گلی علاقے میں تاریخی مغل روڑ پر جمعرات کے روز پیش آئے ایک دلخراش سڑک حادثے میں کم از کم 11 افراد از جان جبکہ دیگر 4 زخمی ہوئے۔

...مزید دیکھیں
وزیر اعظم مودی   کی  اپنےجاپانی ہم منصب سے ملاقات

وزیر اعظم مودی کی اپنےجاپانی ہم منصب سے ملاقات

اوساکا، 27 جون (یواین آئی) جی -20 سربراہی اجلاس میں شرکت کرنےاوساکا پہنچے وزیر اعظم نریندر مودی نے جاپان کے وزیر اعظم شنزو آبے سے آج ملاقات کی۔

...مزید دیکھیں
ایر انڈیا کے طیارہ میں بم کی اطلاع‘ لندن میں اتارا گیا

ایر انڈیا کے طیارہ میں بم کی اطلاع‘ لندن میں اتارا گیا

نئی دہلی‘ 27جون (یو این آئی) سرکاری فضائی کمپنی ایر انڈیا کے ممبئی سے امریکہ کے نیوارک جارہے طیارہ میں بم ہونے کی اطلا ع ملنے کے بعد طیار ہ کو لندن میں اتار کر اس کی تلاشی لی گئی۔

...مزید دیکھیں

پوری دنیا کی نگاہیں ہندوستان کی طرف ہیں: مودی

27 Jun 2019 | 6:08 PM

اوساکا‘ 27جون (یو این آئی)وزیر اعظم نریندر مودی نے عام انتخابات میں اپنی حکومت کے دوبارہ منتخب ہونے کو سچائی کی فتح قرار دیتے ہوئے کہا کہ آج دنیا ہندوستان کی طرف دیکھ رہی ہے اور یہاں موجو دامکانات کو ’گیٹ وے‘ کی طور پر دیکھا جارہا ہے۔

سنت کبیر نگر: رشوت لیتے ہوئے داروغہ گرفتار

27 Jun 2019 | 5:59 PM

سنت کبیر نگر: 27 جون(یواین آئی) اترپردیش کے ضلع سنت کبیر نگر کے خلیل آباد کوتوالی میں تعینات سب انسپکٹر شری کانت چوبے کو انسداد بدعنوانی دستے کی ٹیم نے ایک شخص سے 20 ہزار روپئے رشوت کے طور پر لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔

مرکزی وزیر پٹیل کے بیٹے کو پولس نے ایک دن کے ریمانڈ پر لیا

19 Jun 2019 | 2:59 PM

نرسنگھ پور، 19 جون (یو این آئی) مدھیہ پردیش کے نرسنگھ پور ضلع میں ہوئی گولہ باری کے ایک معاملے میں آج گرفتار کئے گئے مرکزی وزیر پرہلاد پٹیل کے بیٹے پربل کو عدالت نے ایک دن کی پولس ریمانڈ پر بھیج دیا ہے۔

image