image
Friday, May 3 2024 | Time 14:20 Hrs(IST)
International

پاکستان کو بیلسٹک میزائل کے لوازمات فراہم کرنے والے اداروں پر امریکی پابندی عائد

پاکستان کو بیلسٹک میزائل کے لوازمات فراہم کرنے والے اداروں پر امریکی پابندی عائد

واشنگٹن، 20 اپریل (یو این آئی) امریکہ نے پاکستان کو بیلسٹک میزائل کے لوازمات فراہم کرنے کے الزام میں چین کے تین اور بیلاروس کے ایک ادارے پر پابندی عائد کی ہے۔
امریکہ محکمہ خارجہ نے جمعہ کے روز ایک ریلیز میں کہا " بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں اور ان کی ترسیل کے ذرائع کو کنٹرول کرنے سے متعلق ایگزیکٹو آرڈر 13382 کے مطابق آج ہم نے چار اداروں پر پابندی کے لیے انہںي نامزد کیا ہے، جن میں سے تین چین میں واقع ہیں اور ایک بیلاروس میں ہے۔ ان اداروں نے پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام، بشمول طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل پروگرام کے لیے لوازمات کی سپلائی کی ہے"۔
محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے ریلیز میں کہا کہ پابندیوں کا ہدف بیلاروس میں قائم منسک وہیل ٹریکٹر پلانٹ کے ساتھ ہی چین (پی آر سی) میں قائم ژیان لونگڈ ٹیکنالوجی ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ، تیانجن کریٹیو سورس انٹرنیشنل ٹریڈ کمپنی لمیٹڈ اور گرانپیکٹ کمپنی لمیٹڈ ہے۔
یو این آئی۔ م ش۔

خاص خبریں
راہل پرچہ نامزدگی داخل کرنے رائے بریلی پہنچے

راہل پرچہ نامزدگی داخل کرنے رائے بریلی پہنچے

نئی دہلی، 3 مئی (یو این آئی) کانگریس لیڈر راہل گاندھی، گاندھی خاندان کی روایتی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی داخل کرنے رائے بریلی پہنچ گئے ہیں۔

...مزید دیکھیں
مودی بنگال میں تین انتخابی ریلیوں سے خطاب کریں گے

مودی بنگال میں تین انتخابی ریلیوں سے خطاب کریں گے

کولکاتہ، 3 مئی (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی جمعہ کو مغربی بنگال کے تین اضلاع میں انتخابی ریلیوں سے خطاب کریں گے۔

...مزید دیکھیں
راہل گاندھی رائے بریلی سے الیکشن لڑیں گے

راہل گاندھی رائے بریلی سے الیکشن لڑیں گے

نئی دہلی، 3 مئی (یو این آئی) کانگریس نے گاندھی خاندان کے روایتی لوک سبھا پارلیمانی حلقہ اتر پردیش کے رائے بریلی اور امیٹھی کو لے کراٹھ رہے سوالات کو ختم کرتے ہوئے آج پارٹی لیڈر راہل گاندھی کو رائے بریلی سے بھی انتخابی میدان میں اتاردیا۔

...مزید دیکھیں
بھوپال میں یادو کا روڈ شو، شرما کی حمایت میں ووٹ کی اپیل

بھوپال میں یادو کا روڈ شو، شرما کی حمایت میں ووٹ کی اپیل

بھوپال، 3 مئی (یو این آئی) مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے بھوپال لوک سبھا سیٹ سے بھارتیہ جنتا پارٹی کے امیدوار آلوک شرما کی حمایت میں نریلا اسمبلی میں روڈ شو کیا اور اس کے بعد انہوں نے عام اجلاس میں شرکت کی۔

...مزید دیکھیں
چین چانگ' ای-6 لونر پروب لانچ کرے گا

چین چانگ' ای-6 لونر پروب لانچ کرے گا

وینچانگ / ہینان، 3 مئی (یو این آئی) چین جمعہ کو چانگ ای 6 لونر پروب لانچ کرے گا۔

...مزید دیکھیں
برازیل میں طوفان سے 29 افراد ہلاک

برازیل میں طوفان سے 29 افراد ہلاک

ساؤ پالو، 3 مئی (یو این آئی) برازیل کی جنوبی ریاست ریو گرانڈے ڈو سل میں مسلسل چار دنوں سے جاری شدید بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کے بعد آنے والے طوفان میں 29 افراد کی موت ہو گئی ہے اور 60 دیگر لاپتہ ہیں۔

...مزید دیکھیں
کشمیر میں موسم خشک، 10 مئی تک موسم میں بڑی تبدیلی کا کوئی امکان نہیں

کشمیر میں موسم خشک، 10 مئی تک موسم میں بڑی تبدیلی کا کوئی امکان نہیں

سری نگر، 3 مئی (یو این آئی) وادی کشمیر میں خشک موسم کے بیچ شبانہ درجہ حرارت مسلسل معمول سے نیچے ریکارڈ ہو رہا ہے۔

...مزید دیکھیں

حیدرآباد نے سنسنی خیز مقابلے میں راجستھان کو ایک رن سے شکست دی

02 May 2024 | 11:47 PM

حیدرآباد، 02 مئی (یو این آئی) نتیش کمار ریڈی (76) اور ٹریوس ہیڈ (58) کی شاندار نصف سنچریوں اور اپنے گیند بازوں کی عمدہ کارکردگی کی بنیاد پر سن رائزرس حیدرآباد نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے 50ویں میچ میں جمعرات کو راجستھان رائلز کو ایک رن سے شکست دے دی ۔

نرگس اپنی سنجیدہ اداکاری سے  بالی ووڈ میں منفر د شناخت بنانے میں کامیاب رہیں

نرگس اپنی سنجیدہ اداکاری سے بالی ووڈ میں منفر د شناخت بنانے میں کامیاب رہیں

02 May 2024 | 2:50 PM

ممبئی 2 مئی (یو این آئی) نرگس کا شمار ہندی فلم انڈسٹری کی تجربہ کار اداکاراؤں میں کیا جاتا ہے۔ اداکارہ ہونے کے علاوہ وہ سیاست دان بھی تھیں  انہوں نے 6 سال کی کم عمری میں فلمی دنیا میں قدم رکھا۔ تین دہائیوں پر محیط کیریئر میں، انہوں نے ماضی کے کئی سپر اسٹارز کے ساتھ کام کیا۔ہندی فلم انڈسٹری کی تجربہ کار اداکارہ نرگس کو پہلی بار 1935 کی فلم تلاش حق میں دیکھا گیا تھا جب وہ صرف 6 سال کی تھیں، لیکن ان کی باقاعدہ اداکاری کے کیریئر کا آغاز 1942 کی فلم تمنا سے ہوا۔نرگِس نے تقریبا چار دہائی تک اپنی متاثر کن اداکاری سے ناظرین کومسحور کیا۔ بچپن میں وہ اداکارہ نہیں بلکہ ڈاکٹر بننا چاہتی تھیں۔

پٹنائک نے کانٹا بانجی حلقہ سے پرچہ نامزدگی داخل کیا

02 May 2024 | 8:30 PM

بھونیشور، 02 مئی (یو این آئی) اوڈیشہ کے وزیر اعلی اور بیجو جنتا دل (بی جے ڈی) کے صدر نوین پٹنائک نے جمعرات کو یہاں کانٹا بانجی اسمبلی سیٹ کے لئے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا۔

...مزید دیکھیں
image