image
Wednesday, May 8 2024 | Time 07:47 Hrs(IST)
International

شام میں 400 امریکی فوجی رہیں گے : ٹرمپ

شام میں 400 امریکی فوجی رہیں گے : ٹرمپ

واشنگٹن، 21 مارچ (اسپوتنك) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے شام میں 400 امریکی فوجیوں کے موجود رہنے کی تصدیق کی ہے۔
مسٹر ٹرمپ نے بدھ کو صحافیوں سے کہا’’شام میں ہم 200 فوجی چھوڑ رہے ہیں. اس کے علاوہ شام میں ایک مخصوص وقت کے لئے اسرائیلی سرحد سے قریب ایک اور مقام پر امریکہ کے 200 فوجی موجود رہیں گے‘‘۔
میڈیا رپورٹوں کے مطابق 200 امریکی فوجی شام کے شمال مشرقی حصے میں تعینات ہوں گے اور 200 فوجی الطنف میں امریکی فوجی ٹھکانے پر رہیں گے۔
مسٹر ٹرمپ نے گزشتہ سال دسمبر میں شام میں اسلامک اسٹیٹ کے خلاف جاری جنگ میں فتح کا دعوی کرتے ہوئے امریکی فوجیوں کی واپسی کا اعلان کیا تھا۔مسٹر ٹرمپ کے اس فیصلے پر اسرائیل سمیت کئی ممالک نے تشویش ظاہر کی تھی۔
اس سے پہلے وائٹ ہاؤس کی پریس سکریٹری سارہ سینڈرز نے فروری میں ایک بیان جاری کرکے شام میں ایک مخصوص وقت کے لئے تقریباً 200 امریکی امن فوجیوں کے ایک گروپ کے موجود رہنے کی تصدیق کی تھی‘‘۔
قابل غور ہے کہ شام میں اسلامک اسٹیٹ کے خلاف جاری جنگ میں سال 2015 سے ہی دو ہزار سے زائد امریکی فوجی تعینات ہیں۔ امریکی قیادت والی اتحادی افواج نے ستمبر 2014 اور عراق میں دہشت گرد تنظیم اسلامک اسٹیٹ کے خلاف فوجی مہم چلا رکھی ہے۔ اتحادی افواج کی کارروائیوں کو نہ ہی شامی حکومت نے تسلیم کیا ہے اور نہ ہی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے۔
اسپوتنک،اظ

خاص خبریں
’ہسٹری شیٹ‘، اندرونی پولیس دستاویز پبلک نہ کی جائے : سپریم کورٹ

’ہسٹری شیٹ‘، اندرونی پولیس دستاویز پبلک نہ کی جائے : سپریم کورٹ

نئی دہلی، 7 مئی (یو این آئی) سپریم کورٹ نے 'ہسٹری شیٹ' کے عوامی استعمال کو قانونی قرار دینے والے دہلی ہائی کورٹ کے حکم کو منگل کو مسترد کر دیا اور 'ازخود نوٹس لینے' کے اپنے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو اپنی پالیسیوں پر نظر ثانی کرنے اور "ہسٹری شیٹ" کے استعمال میں ترامیم پر غور کرنے کی ہدایت دی۔

...مزید دیکھیں
تیسرے مرحلے میں شام 5 بجے تک 60 فیصد سے زیادہ ووٹنگ ہوئی

تیسرے مرحلے میں شام 5 بجے تک 60 فیصد سے زیادہ ووٹنگ ہوئی

نئی دہلی، 07 مئی (یو این آئی) لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے میں منگل کو شام 5 بجے تک 11 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقے دادرا نگر حویلی اور دمن اور دیو کی کل 93 سیٹوں پر
شام پانچ بجے تک 60.19 فیصد ووٹنگ ہوئی۔

...مزید دیکھیں
تیسرے مرحلے کی پولنگ میں بنگال میں 73فیصد پولنگ

تیسرے مرحلے کی پولنگ میں بنگال میں 73فیصد پولنگ

کلکتہ 7مئی(یواین آئی)
تیسر مرحلے کی پولنگ کے دوران مرشدآباد حلقے میں سی پی آئی ایم نے اپنی تنظیمی صلاحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین جعلی پولنگ کو ایجنٹ کو پکڑنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔

...مزید دیکھیں
الیکشن کمیشن کی ساکھ اب تک کی کم ترین سطح پر: کھرگے

الیکشن کمیشن کی ساکھ اب تک کی کم ترین سطح پر: کھرگے

نئی دہلی، 07 مئی (یو این آئی) کانگریس کے صدر ملک ارجن کھڑگے نے منگل کو کہا کہ الیکشن کمیشن آف انڈیا (ای سی آئی) جیسے آئینی ادارے کی ساکھ اب تک کی سب سے نچلی سطح پر ہے۔

...مزید دیکھیں
اروند کیجریوال کی عدالتی حراست میں 20 مئی تک توسیع

اروند کیجریوال کی عدالتی حراست میں 20 مئی تک توسیع

نئی دہلی، 7 مئی (یو این آئی) دہلی کی خصوصی عدالت نے منگل کو وزیر اعلی اور عام آدمی پارٹی (آپ) کے کنوینر اروند کیجریوال کی عدالتی تحویل میں 20 مئی تک توسیع کر دی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے مسٹر کیجریوال کو 21 مارچ کو دہلی ایکسائز پالیسی میں مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار کیا تھا قومی راجدھانی دہلی کے راؤز ایونیو میں واقع خصوصی عدالت کی جج کاویری باویجا نے مسٹر کیجریوال کی عدالتی تحویل میں توسیع کا فیصلہ سنایا۔

...مزید دیکھیں
مودی پر عوام کا اعتماد کم ہوا، یاترا کی وجہ سے راہل پر بھروسہ بڑھا: کانگریس

مودی پر عوام کا اعتماد کم ہوا، یاترا کی وجہ سے راہل پر بھروسہ بڑھا: کانگریس

نئی دہلی، 07 مئی (یواین آئی) کانگریس نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے گزشتہ 10 سالوں میں صرف جھوٹ بولا اور لوگوں کو گمراہ کیا ہے، اس لیے عوام کا ان پر سے اعتماد اٹھ گیا ہے، لیکن کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے بھارت جوڑو یاترا اور بھارت جوڑو نیائے یاترا کرتے ہوئے انہوں نے ملک کے لوگوں کا اعتماد جیت لیا ہے۔

...مزید دیکھیں
رادھیکا کھیڑا، شیکھر سمن بی جے پی میں شامل

رادھیکا کھیڑا، شیکھر سمن بی جے پی میں شامل

نئی دہلی، 07 مئی ( یو این آئی ) معروف فلم آرٹسٹ شیکھر سمن اور کانگریس کی نیشنل میڈیا کوآرڈینیٹر رادھیکا کھیڑا آج بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) میں شامل ہو گئے۔

...مزید دیکھیں
حب الوطنی کے گیت لکھنے میں ماہر تھے پریم دھون

حب الوطنی کے گیت لکھنے میں ماہر تھے پریم دھون

06 May 2024 | 5:38 PM

ممبئی،6مئی (یواین آئی) (یواین آئی) بالی ووڈ میں پریم دھون کو ایک ایسے نغمہ نگار کے طور پر یاد کیا جاتا ہے جن کے حب الوطنی سے معمورنغموں کی مسحور کردینےآواز کان میں پڑتے ہی آج بھی عام ہندوستانی ملک کی محبت کے جذبے سے متاثرہوئے بغیر نہیں رہ پاتا۔

image