RegionalPosted at: Mar 3 2018 1:07PM شمال مشرق کی ریاستوں کے انتخابی نتائج ملک کی سیاست کے لیے اہم: یوگی
لکھنؤ، 3 مارچ ( یواین آئی) شمال مشرقی کی تین ریاستوں کے انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی بہترین کارکردگی سے خوش اتر پردیش کے وزیر یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا ہے کہ ملک کی سیاست کے لیے آج کا دن بہت ہی اہم ہے۔
ناگالینڈ، تری پورہ اور میگھالیہ کے انتخابات کے نتائج کو انہوں نے ہندوستانی سیاست کے لیے خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ شمال مشرق کے عوام نے بھی وزیر اعظم نریندر مودی کی پالیسیوں میں اعتماد کا اظہارکیا ہے۔ بی جے پی کی یہ تاریخی کامیابی ہے۔ تری پورہ کے عوام نے تو کمال ہی کر دیا ہے۔ ان ریاستوں کے انتخابی نتائج سے ’کانگریس مکت بھارت‘ بنانے میں مدد ملے گی۔
انہوں نے کہا کہ مرکز کی حکومت نے شمال مشرق کی ترقی کے لئے کئی اسکیمیں بنائیں، لیکن وہاں کی حکومتوں نے اس کوزمین پر نہیں اترنے دیا، جس کا خمیازہ بائیں بازو اور کانگریس کو مل رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ شمال مشرقی ریاستوں میں بی جے پی کی بہترین کارکردگی کا کریڈٹ وزیر اعظم نریندر مودی اور پارٹی صدر امت شاہ کو جاتا ہے۔ اسی سال کچھ دیگر ریاستوں میں بھی اسمبلی کا انتخابات ہونے ہیں اوربی جے پی وہاں بھی اپنا پرچم لهرائےگي۔
قابل غور ہے کہ تری پورہ کے انتخابات میں مسٹر یوگی نے کئی پروگرام میں شرکت تھی ۔
یو این آئی،اظ 1259