image
Friday, Apr 26 2024 | Time 10:32 Hrs(IST)
Entertainment » Bollywood

بالی وڈ کے گلیمر سے ایک اور کرکٹر بولڈ

بالی وڈ کے گلیمر سے ایک اور کرکٹر  بولڈ

ممبئی، 12 دسمبر (یو این آئی) بالی وڈ حسینائیں اور کرکٹ کھلاڑیوں کے درمیان رومانس اور پھر شادی کا سلسلہ کوئی نئی بات نہیں ہے انوشکا شرما اور ٹیم انڈیا کے کپتان وراٹ کوہلی بھی اس کڑی میں شامل ہو گئے ہیں
کرکٹ اسٹارز اور بالی وڈ اداکاراؤں کے درمیان رومانس کی خبریں اخبار اور میگزین کے صفحات کی سرخیاں رہی ہیں۔
کچھ لو اسٹوریاں صفحات میں ہی سمٹ کر رہ گئیں تو کچھ شادی تک جا پہنچی۔
بالی ووڈ میں بہت سی اداکارائیں ہیں جن کے دل کرکٹ اسٹارز کے لئے دھڑکے جن میں کچھ اداکاراؤں کو اپنا پیار ملا اور کچھ کی راہیں ہمیشہ ہمیشہ کے لئے جدا ہو گئیں۔
گزشتہ زمانے کی مشہور اداکارہ شرمیلا ٹیگور اور مشہور کرکٹ کھلاڑی آنجہانی منصور علی خان پٹودی نے چار برس کے رومانس کے بعد 1969 میں شادی کر لی تھی حالانکہ دونوں کے خاندان والے اس شادی کے لیے راضی نہیں تھے۔
پٹودی اور شرمیلا کی جوڑی کو بالی وڈ کی سب سے زیادہ پرکشش اور مثالی جوڑا سمجھا جاتا تھا۔
دونوں نےاپنی محبت کو پروان چڑھاتے ہوئے شادی کی اور زندگی بھر ایک دوسرے کا ساتھ نبھایا۔
کہتے ہیں کہ شرمیلا اکثر میچوں کے دوران اسٹیڈیم میں موجود رہتی تھیں اور جہاں وہ بیٹھی ہوتی تھیں نواب پٹودی وہیں پر چھکہ مارا کرتے تھے۔

اداکارہ رینارائے اور پاکستانی کھلاری محسن خان کے درمیان بھی رومانس ہوا اور رینا کے پیار میں محسن نے کرکٹ اور پاکستان دونوں کو چھوڑ دیا۔
ان دونوں نے بھی شادک کرلی حالانکہ ان کی شادی کامیاب نہیں رہی اور دونوں نے اپنی اپنی راہیں الگ کرلیں اس کے بعد محسن پاکستان واپس چلے گئے۔

انڈین کرکٹ ٹیم کے کپتان کپیل دیو اور اداکارہ ساریکا کے درمیان رومانس کی خبریں سرخیوں میں بنی رہتی تھیں لیکن یہ جوڑی پروان نہیں چڑھ سکی اور ساریکا نے کمل ہاسن سے شادی کرلی۔

جاری۔
یو این آئی۔
شا پ۔
1344

image