NationalPosted at: Jan 15 2018 2:46PM محض 99 روپے میں ایئر ایشیا سے ہوائی سفر
نئی دہلی، 15 جنوری (یو این آئی) سستا ہوائی سفر کرانے والی ایئر ایشیا کمپنی نے بنگلورو ، کوچی، حیدرآباد، کولکتہ، نئی دہلی، پنے اور رانچی کے لئے محض 99 روپے یا اس سے کچھ زیادہ رقم ادا کرکے ہوائی جہاز کا سفر کرنے کی پیش کش کی ہے۔
کمپنی نے ایک بیان میں کہاہے کہ ملک کے سات بڑے شہروں کے ہوائی سفر کے لئے بنیادی کرایے کے علاوہ اس سے کچھ زیادہ رقم کے ٹکٹ پر ہوائی سفر کا مزہ لے سکتے ہیں۔
ایئر ایشیا نے کل رات جاری اس آفر میں مسافروں کو بنگلورو ، کوچی ، حیدرآباد، کولکتہ، نئی دہلی ، پنے اور رانچی کا سفر کی پیش کش کی ہے۔ اس کے علاوہ کمپنی نے اپنی کچھ بین الاقوامی خدمات کے لئے بھی آفر پیش کی ہیں۔ یہ پیش کش 1499 کے روپے بنیادی کرائے سے شروع ہوگی۔ اس پیش کش کے تحت بالی، آکلینڈ، بنکاک، کوالالمپور، میلبورن، سنگاپور، اور سڈنی کا سفر کیا جاسکتا ہے۔
آج سے شروع ہورہی یہ آفر 21 جنوری تک ٹکٹ بک کرانے والوں کے لئے ہے۔ آفر کے تحت ٹکٹ بک کرانے والے آج سے 31 جولائی کے درمیان سفر کرسکتے ہیں۔
یو این آئی۔ ایم جے۔