image
Tuesday, Jul 16 2024 | Time 15:26 Hrs(IST)
National

کیجریوال کی قیادت میں دہلی ایک 'بلیک اسپاٹ' بن گیا: نڈا

کیجریوال کی قیادت میں دہلی ایک 'بلیک اسپاٹ' بن گیا: نڈا

نئی دہلی، 9 جون (یو این آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے صدر جگت پرکاش نڈا نے جمعہ کو کہا کہ ایک طرف وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ہندوستان اقتصادیات کے بے پناہ امکانات کے 'روشن مقام' کے طور پر ابھر رہا ہے۔ وہیں وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی قیادت میں دہلی ایک 'بلیک اسپاٹ' بن چکا ہے۔
مسٹر جگت پرکاش نڈا نے آج یہاں پاکٹ-5، دین دیال اپادھیائے مارگ میں دہلی پردیش بی جے پی دفتر کی نئی عمارت کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری (تنظیم) بی ایل سنتوش، دہلی پردیش بی جے پی کے صدر وریندر سچدیوا، پارٹی کے قومی نائب صدر بائی جینت جے پانڈا، دہلی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر رامویر سنگھ بیدھوری، ایم پی منوج تیواری اور دہلی پردیش بی جے پی کے تمام سینئر لیڈران اور دیگر پارٹی کارکنان موجود تھے۔
قبل ازیں بھومی پوجن کے موقع پر ایک ہون کا اہتمام کیا گیا جس میں مسٹر سچدیوا نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر نڈا نے کہا کہ یہ ہم سب کے لیے خوش قسمتی کی بات ہے کہ تمام مشکلات کو دور کرنے کے بعد آج دہلی پردیش کے بی جے پی کے نئے دفتر کے لیے بھومی پوجن اور سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب ہوئی ہے۔ اس کے لیے وہ دہلی پردیش بی جے پی کے تمام لیڈروں اور کارکنوں کو مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتے ہیں۔ پارٹی کے نظریے کو آگے بڑھانے اور پارٹی کو مضبوط کرنے میں دفتر کا منفرد کردار ہے۔ آج اتنے سالوں کے بعد دہلی پردیش بی جے پی کا اپنا دفتر ہونا شروع ہو رہا ہے۔ ہم سب اس تاریخی موقع کے عینی شاہد بن رہے ہیں۔ مسٹر نڈا نے دہلی پردیش بی جے پی کے بصیرت والے لیڈروں مسٹر کیدارناتھ ساہنی، مسٹر وجے ملہوترا، مسٹر مدن لال کھورانہ، مسٹر ارون جیٹلی، محترمہ سشما سوراج اور مسٹر صاحب سنگھ ورما کے کاموں کو یاد کیا اور انہیں ان کی بنیاد قرار دیا۔
بی جے پی صدر نے کہا کہ اجمیری گیٹ سے پنڈت دین دیال اپادھیائے مارگ سے پنت مارگ تک شروع ہونے والا یہ سفر صرف ایسا نہیں ہوا ہے بلکہ لاکھوں کارکنوں نے اس میں اپنا حصہ ڈالا ہے۔ 2014 میں نریندر مودی وزیر اعظم بننے کے بعد بی جے پی کے دفتر آئے۔ انہوں نے ہر ریاست اور ہر ضلع میں بی جے پی کا اپنا دفتر رکھنے کی خواہش ظاہر کی تھی، جس پر اس وقت کے پارٹی صدر امت شاہ نے ہر ریاست اور ہر ضلع میں دفتر کی عمارتیں بنانے کا فیصلہ کیا۔ بی جے پی نے 887 دفتری عمارتیں تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا۔ آج 500 سے زائد دفتری عمارتیں بن چکی ہیں۔ تقریباً 166 دفتری عمارتوں کی تعمیر کا کام جاری ہے۔ دہلی پردیش کے دفتر کی عمارت 167 ویں ہوگی۔ کچھ دفاتر کے لیے زمین حاصل کرنے کا عمل جاری ہے۔
یواین آئی۔ ظ ا

خاص خبریں
راج ناتھ نے آرمی چیف سے بات کی اور ڈوڈا انکاؤنٹر کے بارے میں معلومات حاصل کی

راج ناتھ نے آرمی چیف سے بات کی اور ڈوڈا انکاؤنٹر کے بارے میں معلومات حاصل کی

نئی دہلی، 16 جولائی (یو این آئی) وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے منگل کی صبح آرمی چیف جنرل اوپیندر دویدی سے بات کی اور جموں و کشمیر کے ڈوڈہ میں دہشت گردوں کے ساتھ فوجی جوانوں کے تصادم کے بارے میں معلومات حاصل کیں پیر کی شام شروع ہوئے انکاؤنٹر میں ایک افسر سمیت پانچ فوجی اہلکار شدید طور پر زخمی ہو گئے ان میں سے ایک افسر سمیت چار فوجیوں نے بعد میں دم توڑ دیا وزیر دفاع کے دفتر نے آج صبح کہا کہ مسٹر سنگھ نے جنرل دویدی سے بات کی ہے۔

...مزید دیکھیں
ڈوڈہ تصادم :میجر(کیپٹن) اور ایس او جی جوان سمیت پانچ اہلکار جاں بحق، آپریشن جاری

ڈوڈہ تصادم :میجر(کیپٹن) اور ایس او جی جوان سمیت پانچ اہلکار جاں بحق، آپریشن جاری

جموں،16جولائی(یو این آئی)جموں وکشمیر کے ڈوڈہ ضلع کے دیسا جنگلی علاقے میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے مابین خونین تصادم میں فوجی میجر(کیپٹن) ، ایس او جی جوان سمیت پانچ اہلکار جاں بحق ہوئے ہیں معلوم ہوا ہے کہ سیکورٹی فورسز نے ایک وسیع العریض جنگلی علاقے کو محاصرے میں لے کر لوگوں کے چلنے پھرنے پر پابندی عائد کی ہے اطلاعات کے مطابق پیر کی شام آٹھ بجے کے قریب سیکورٹی فورسز نے مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد ڈوڈہ کے دیسا جنگلی علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیا۔

...مزید دیکھیں
ڈوڈہ انکائونٹر: جوانوں کی موت کا بدلہ لیا جائے گا: منوج سنہا

ڈوڈہ انکائونٹر: جوانوں کی موت کا بدلہ لیا جائے گا: منوج سنہا

سری نگر، 16 جولائی (یو این آئی) جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ضلع ڈوڈہ میں سیکورٹی فورسز پر ہوئے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جوانوں کی موت کا بدلہ لیا جائے گا اور ملی ٹنٹوں اور ان کے ساتھیوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا جائے گا انہوں نے جاں بحق ہونے والے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا اور ان کے اہلخانہ کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا بتادیں کہ ضلع ڈوڈہ کے دیسا جنگلی علاقے میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے مابین خونین تصادم میں فوجی میجر(کیپٹن) ، ایس او جی جوان سمیت پانچ اہلکار جاں بحق ہوئے ہیں۔

...مزید دیکھیں
بارہمولہ میں شر پسند پر پی ایس اے کے تحت مقدمہ درج: پولیس

بارہمولہ میں شر پسند پر پی ایس اے کے تحت مقدمہ درج: پولیس

سری نگر، 16 جولائی (یو این آئی) جموں و کشمیر پولیس نے شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں ملک دشمن سرگرمیوں کے الزام میں ملوث ایک شخص کے خلاف پبلک سیفٹی ایکٹ (پی ایس اے) کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔

...مزید دیکھیں
ٹرمپ قاتلانہ حملے کے بعد پہلی بار ریپبلکن کنونشن میں نظر آئے

ٹرمپ قاتلانہ حملے کے بعد پہلی بار ریپبلکن کنونشن میں نظر آئے

ملواکی، 16 جولائی (یو این آئی) سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ قاتلانہ حملے کے بعد پہلی بار ریپبلکن نیشنل کنونشن میں مندوبین کے سامنے اسٹیج پر نظر آئے۔

...مزید دیکھیں
بس اور ٹرک میں ٹکر، کچھ مسافر شدید زخمی

بس اور ٹرک میں ٹکر، کچھ مسافر شدید زخمی

ساگر، 16 جولائی (یو این آئی) مدھیہ پردیش کے ساگر ضلع کے راحت گڑھ کے قریب آج ایک مسافر بس اور ٹرک کے درمیان ٹکر میں کم از کم چھ مسافر شدید زخمی ہو گئے۔

...مزید دیکھیں
وی آئی پی سربراہ مکیش ساہنی کے والد کا قتل

وی آئی پی سربراہ مکیش ساہنی کے والد کا قتل

دربھنگہ 16 جولائی (یو این آئی) وکاسیل انسان پارٹی (وی آئی پی) کے سربراہ اور بہار کے سابق وزیر مکیش ساہنی کے والد جیتن ساہنی کا آج دربھنگہ ضلع کے بیرول سب ڈویژن میں افضل پنچایت کے سوپول بازار میں واقع ان کے آبائی گھر میں قتل کر دیا گیا۔

...مزید دیکھیں

یمن کے حوثیوں نے بحری جہازوں کو نشانہ بناکر فوجی آپریشن چلایا

16 Jul 2024 | 12:44 PM

صنعا، 16 جولائی (یو این آئی) یمن کے مسلح حوثی گروپ نے پیر کو کہا کہ اس نے بیلسٹک میزائلوں، ڈرونز اور بغیر پائلٹ کی کشتیوں کا استعمال کرتے ہوئے بحیرہ احمر اور بحیرہ روم میں تین بحری جہازوں کو نشانہ بناکر تین فوجی آپریشن چلائے۔

بیلی نے وارنر کی چیمپئنز ٹرافی کی امیدوں پر پانی پھیرا

15 Jul 2024 | 10:55 PM

میلبورن، 15 جولائی (یو این آئی) آسٹریلیا کے سلیکٹر جارج بیلی نے ڈیوڈ وارنر کے اگلے سال پاکستان میں ہونے والی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے ریٹائرمنٹ سے واپسی کے اشارے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ سابق سلامی بلے صرف اس معاملے کو بھڑکا رہے ہیں۔

سرپھرا نے ویک اینڈ کے دوران 12 کروڑ روپے کمائے

15 Jul 2024 | 12:37 PM

ممبئی، 15 جولائی (یو این آئی) بالی ووڈ اداکار اکشے کمار کی فلم سرپھرا نے اپنے پہلے ویک اینڈ کے دوران ہندوستانی مارکیٹ میں 12 کروڑ روپے کی کمائی کرلی ہے۔

image