NationalPosted at: Mar 15 2018 3:33PM سی بی ایس ای کے 12 ویں کلاس کااکاؤنٹ پیپر لیک
نئی دہلی، 15 مارچ (یواین آئی) سینٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن ( سی بی ایس ای) کے 12 ویں کے امتحانات کا آج اکاؤنٹ کا پیپرلیک ہو گیا۔
دہلی کے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا نے ٹوئٹ کر کےکہا’’سی بی ایس ای کے 12 ویں کلاس کے سوال لیک ہونے کے بارے میں شکایت ملی ہے۔ایجوکیشن ڈائریکٹوریٹ کے حکام کو معاملے کی تحقیقات کرنے اور اس بابت شکایت درج کرنے کو کہا گیا ہے‘‘۔
انہوں نے کہا کہ قصورواروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی تاکہ سی بی ایس ای کی لاپرواہی کا نقصان ہونہار اسٹوڈنٹس کو نہیں اٹھانا پڑے۔
قابل غور ہے کہ صبح سے ہی وهاٹس اپپ پر اکاؤنٹ پیپر کی کاپی شیئر کی جا رہی تھی جس میں وہی سوال تھے جو سوال نامہ میں تھے۔
یو این آئی،اظ