image
Monday, Oct 15 2018 | Time 21:11 Hrs(IST)
  • پٹرول اور سی این جی پمپ دہلی میں 22 اکتوبر کو رہیں گے بند: ڈی پی ڈی اے
  • یوتھ کانگریس کا اکبر کے گھر کے باہر مظاہر ہ
  • ,,,,,
  • ۔۔۔۔
  • اقلیتوں کی ترقی کیلئے حکومت پابند عہد: نتیش
  • ایئرانڈیا کی سنیئرترین ایئر ہوسٹس حادثہ کا شکار،سنگین واقعہ پر تشویش کا اظہار
  • جموں وکشمیر یونین آف انڈیامیں باقی ریاستوں کی طرح ضم نہیں ہوئی ہے : نیشنل کانفرنس
  • جموں وکشمیر: سالانہ دربار مو، چیف سکریٹری نے انتظامات کا جائزہ لیا
  • الہ آباد یونیورسٹی شمسی توانائی سے چلنے والی ملک کی پہلی یونیورسٹی
  • کانگریس نے ششی تھرورکے بیان سے خود کو کیاالگ
Others Share

کانگریس نے بی جے پی سے جينگر سیٹ چھینی

کانگریس نے بی جے پی سے جينگر سیٹ چھینی

بنگلور، 13 جون (یو این آئی) کانگریس نے کرناٹک اسمبلی کی جينگر سیٹ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) سےچھین لی۔ اس سیٹ پر کانگریس کی سومیا ریڈی نے بی جے پی کے بی این پرہلاد بابو کو 3775 ووٹوں سے شکست دے کر کامیابی حاصل کی۔
ریاست کے سابق وزیر داخلہ رام لنگا ریڈی کی بیٹی محترمہ ریڈی نے 54457 ووٹ حاصل کئے جبکہ مسٹر پرہلاد کو 51568 ووٹ ملے
الیکشن کمیشن نے جينگر علاقے سے دو بار رکن اسمبلی رہے بی این وجےكمار کے انتقال سے 12 مئی کو اس سیٹ پر ہونے والے عام انتخاب کو منسوخ کر دیا تھا۔ بی جے پی نے ان کے بھائی کو اپنا امیدوار بنا کر ہمدردی ووٹ حاصل کرنے کی کوشش کی۔ ان کی امیدواری کا بی جے پی کے مقامی کونسلر نےبھی مخالفت کی تھی۔
ریاست میں جنتا دل (ایس) اور کانگریس کی مخلوط حکومت کے قیام کے بعد اس سیٹ پر جنتادل (ایس) امیدوار نے کانگریسی امیدوار کے حق میں اپنی امیدواری واپس لے لی تھی۔ اس جیت کے ساتھ ہی ریاست میں کانگریسی ممبران اسمبلی کی تعداد بڑھ کر 79 ہو گئی ہے۔
یواین آئی۔اد۔

خاص خبریں
کووند، نائیڈو، مودی نے کلام کو خراج عقیدت پیش کیا

کووند، نائیڈو، مودی نے کلام کو خراج عقیدت پیش کیا

نئی دہلی، 15 اکتوبر (یو این آئی) صدر رام ناتھ کووند، نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو، وزیراعظم نریندر مودی کے علاوہ کئی مرکزی وزرا نے سابق وزیراعظم اے پی جے عبدالکلام کے 87 ویں یوم پیدائش پر انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کیا اور قوم کے تئیں ان کی خدمات کو یاد کیا۔

...مزید دیکھیں
اکبر کے ہتک عزت کے معاملے میں مودی اپنا موقف واضح کریں :کانگریس

اکبر کے ہتک عزت کے معاملے میں مودی اپنا موقف واضح کریں :کانگریس

نئی دہلی، 15 اکتوبر (یو این آئی) کانگریس نے وزیر مملکت برائےامور خارجہ ایم جے اکبر پر لگنے والے جنسی استحصال کے الزامات کو انتہائی سنگین قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ملک کی خواتین کے احترام کا معاملہ ہے اور وزیر اعظم نریندر مودی کو اس پر خاموشی توڑکر اپنا رخ واضح کرنا چاہئے۔

...مزید دیکھیں
اکبر نے ہتک عزت کا مقدمہ درج کروایا

اکبر نے ہتک عزت کا مقدمہ درج کروایا

نئی دہلی، 15 اکتوبر (یو این آئی) وزیرمملکت خارجہ ایم جے اکبر نے می ٹو مہم میں جنسی استحصال الزام عائد کئے جانے پر ملزم صحافی پریا رمانی کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر کیا ہے۔

...مزید دیکھیں
انتخابات کے وقت ہی پٹرول ڈیزل پر غور کرتے ہیں مودی : کانگریس

انتخابات کے وقت ہی پٹرول ڈیزل پر غور کرتے ہیں مودی : کانگریس

نئی دہلی، 15 اکتوبر (یو این آئی) کانگریس نے آج الزام لگایا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کو انتخابات کے وقت ہی پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں پر غور کرنے کی فرصت ملتی ہے اور انتخابات ختم ہوتے ہی ان کی حکومت اس سے کمائی کرنے میں لگ جاتی ہے۔

...مزید دیکھیں
کانگریس نے 55سال  میں بھی خواتین کو بااختیار بنانے کا کام نہیں کیا:شاہ

کانگریس نے 55سال میں بھی خواتین کو بااختیار بنانے کا کام نہیں کیا:شاہ

ستنہ،15اکتوبر(یواین آئی)بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر امت شاہ نے آج دعوی کیا ہے کہ مرکز اور مدھیہ پردیش میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومتوں نے خواتین کو بااختیار بنانے کےلئے کم وقت میں جتنا کام کیا ہے اتنا کانگریس نے اپنے 55سالہ دور اقتدار میں بھی نہیں کیا۔

...مزید دیکھیں
مسائل کو جڑسے ختم کرنے کے لئے مضبوط لیڈر شپ پیدا کرنے کی ضرورت ۔ سرفراز عالم

مسائل کو جڑسے ختم کرنے کے لئے مضبوط لیڈر شپ پیدا کرنے کی ضرورت ۔ سرفراز عالم

نئی دہلی، 15اکتوبر (یو این آئی) تمام مسائل کو جڑسے ختم کرنے کے لئے مضبوط لیڈر شپ پیدا کرنے پر زور دیتے ہوئے ارریہ لوک سبھا حلقہ کے رکن پارلیمنٹ سرفراز عالم نے کہاکہ آپ اپنی لیڈر شپ کو مضبوط کریں اسی میں آپ کے تمام مسائل کے حل کا راز پوشیدہ ہے۔

...مزید دیکھیں
راہل سدھو کو برخاست کریں، جنوبی ہند کے لوگوں سے معافی مانگیں: بی جے پی

راہل سدھو کو برخاست کریں، جنوبی ہند کے لوگوں سے معافی مانگیں: بی جے پی

نئی دہلی، 15 اکتوبر(یو این آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی نے کانگریس رہنما نوجوت سنگھ سدھو کے پاکستان کو جنوبی ہندوستان سے زیادہ بہتر قرار دینے سے متعلق بیان پر آج سخت ردعمل کرتے ہوئے الزام لگایا کہ کانگریس شروع سے ہی جنوبی ہندوستانیوں سے نفرت اور ان کی توہین کرتی رہی ہے اور اس کے لئے کانگریس صدر راہل گاندھی کو جنوبی ہند کے لوگوں سے معافی مانگنی اور مسٹر سدھو کو وزارت سے برخاست کرنا چاہئے۔

...مزید دیکھیں

افغانستان میں اتحادی افواج کے فضائی حملے میں 13 جنگجو ہلاک

15 Oct 2018 | 6:47 PM

کابل، 15 اکتوبر (یو این آئی) افغانستان کے جنوب مشرقی صوبہ غزنی میں پیر کے روز اتحاد افواج کے فضائی حملے میں کم از کم 13 جنگجو ہلاک ہو گئے۔

پٹرول اور سی این جی پمپ دہلی میں 22 اکتوبر کو رہیں گے بند: ڈی پی ڈی اے

15 Oct 2018 | 8:56 PM

نئی دہلی 15 اکتوبر (یواین آئی) دہلی پٹرول ڈیلرس ایسوسی ایشن (ڈي پي ڈي اے) نے قومی دارالحکومت میں پٹرول اور ڈیزل کے ویٹ میں کمی کرنے کے مطالبے کے حق میں 22 اکتوبر کی صبح چھ بجے سے 23 اکتوبر کی صبح پانچ بجے تک دہلی کے پٹرول اور سی این جی پمپ کو بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

....

15 Oct 2018 | 8:30 PM

ڈاکٹر کمال نے کہا کہ دفعہ35اے اور دفعہ370 ریاست کی اندرونی خودمختاری کی ضامن ہے اور گورنر صاحب کو اٹانومی سے متعلق اس قسم کے ریمارکس پیش کرنے سے پہلے تاریخ کا مطالعہ کرنا چاہئے تاکہ انہیں جموں وکشمیر اور یونین آف انڈیا کے درمیان ہوئے مشروط الحاق کے خدوخال معلوم ہوسکے کہ مہاراجہ ہری سنگھ نے کن شرائط کی بنا پر بھارت کے ساتھ ریاست کا رشتہ جوڑا ہے۔

تریپورہ میں بلدیاتی ضمنی انتخابات سے پہلے تشدد میں 47زخمی

12 Sep 2018 | 1:48 PM

اگرتلا،12ستمبر(یواین آئی)تریپورہ میں بلدیاتی ضمنی انتخابات سے پہلے اپوزیشن پارٹیوں اور برسراقتدار بھارتیہ جنتا پارٹی کی اتحادی پارٹیوں کے درمیان کئی مقامات پر تشدد ہوا،جس میں ایک پولیس افسر سمیت 47افراد زخمی ہوگئے۔

image