image
Saturday, Apr 27 2024 | Time 03:19 Hrs(IST)
Entertainment » Film Review

ماں بننے کے بعد بھی کام کریں گی کرینہ کپور

ماں بننے کے بعد بھی کام کریں گی کرینہ کپور

ممبئی 12 ستمبر (یواین آئی) بالی ووڈ کی اداکارہ کرینہ کپور کا کہنا ہے کہ ماں بننے کے بعد بھی وہ فلموں میں کام کرتی رہیں گی۔
کرینہ اور ان کے شوہر سیف علی خان کی پہلی اولاد کے دسمبر میں دنیا میں آنے کی امید ہے۔
کرینہ کا کہنا ہے کہ ماں بننے کے بعد وہ آرام کرنے کے موڈ میں نہیں ہیں۔
کرینہ نے کہا، 'اگر آپ کو اپنے کام سے محبت ہے تو چیزیں فطری طور پر ہوتی ہیں۔
کرینہ نے کہا "مجھے لگتا ہے کہ لوگ ضرورت سے زیادہ سوچتے ہیں کہ ایک اداکارہ کی شادی ہو گئی اور اب اس کے بچے ہیں۔
شادی اور زچگی ایک فطری چیز ہے اوراس کے باوجود آپ اپنا کام جاری رکھتے ہیں۔
چونکہ ہمارا تعلق فلم سے ہے تو ہم پر سوالات کی بوچھار کی جاتی ہیں۔
میں اداکاری سے محبت کرتی ہوں تو میں کام کرنا کیوں بند کروں۔
" یواین آئی۔
م س

image