image
Friday, Apr 26 2024 | Time 23:45 Hrs(IST)
Entertainment » Film Review

سلمان نے بتائی اب تک شادی نہ کرنے کی وجہ

سلمان نے بتائی اب تک شادی نہ کرنے کی وجہ

ممبئی، 24 فروری (یو این آئی)بالی وڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان نے آخرکار اب تک شادی نہ کرنے کی وجہ بتادی ہے ۔

سلمان کو بالی وڈ کا ’موسٹ ایلیجیبل بیچلر‘ مانا جاتا ہے۔
آج کل سلمان ریس کے سیکول ’ریس۔
3‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔
یہ فلم ریمو ڈیسوزا کی ہدایت کاری میں بن رہی ہے۔
سلمان اپنی فلموں کے سلسلے میں سرخیوں میں رہتے ہی ہیں، شادی کے بارے میں بھی ان سے بحث ہوتی رہتی ہے۔
سلمان نے شادی نہ کرنے کی وجہ یہ بتائی ہے کہ شادی کرنا اب بہت مہنگا ہوگیا ہے، اس لئے وہ شادی نہیں کررہے ہیں۔

سلمان نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ وہ اس لئے شادی نہیں کررہے ہیں کیونکہ ان دنوں شادی کرنا بہت مہنگا ہوگیا ہے ، وہ اس خرچ کو برداشت کرنے کے قابل نہیں ہیں۔
سلمان نے اس کے لئے فلمساز سورج برجاتیہ کی فلموں کو ذمہ دار ٹھہرایا۔
انہوں نے کہا کہ سورج کی فلموں میں شادیاں اتنے بڑے پیمانے پر ہوتی ہیں کہ سبھی کی شادیوں کا خرچ بڑھ گیا ہے۔

سلمان نے مزید کہا کہ کبھی کوئی آکر کہتا ہے کہ مجھے ڈھائی لاکھ روپے چاہیے کیونکہ میری بیٹی کی شادی ہے جبکہ میرے والد کی شادی 180 روپے میں ہوئی تھی اور ہم سب اسی 180 روپے کا پھل ہیں اور اب شادی کے بڑھے ہوئے اس خرچ کے لئے سورج برجاتیہ قصوروار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سورج نے پیار کیابنائی، اس کے بعد ہم آپ کے ہیں کون اور پھر ہم ساتھ ساتھ ہیں جیسی فلمیں بنائیں جن میں انہوں نے شادیوں میں کروڑوں روپے خرچ کروائے اور اب یہ چلن بن گیا ہے۔
یہ سب میرے بس کی بات نہیں ہے اس لیے میں ابھی تک کنوارہ ہوں۔

یو این آئی۔
این یو۔

image