image
Friday, Apr 26 2024 | Time 13:25 Hrs(IST)
Entertainment » Bollywood

ریس 3 کے لئے سلمان نے لکھا گانا

ریس 3 کے لئے  سلمان نے لکھا گانا

ممبئی، 17 مارچ (یو این آئی) بالی ووڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان نے اپنی آنے والی فلم ریس 3 کے لئے گانا لکھا ہے۔
سلمان ان دنوں ریس 3 میں کام کررہے ہیں۔
فلم ریس -3 میں ان کا لکھا ہو ا ایک گانا بھی ہے۔
ریمو ڈی سوزا کی ہدایت میں بن رہی فلم کے لئے ایک موقع پر خاص موڈ والے گانے کی ضرورت تھی اور جب اس کے لئے تلاش ہورہی تھی تب سلمان سامنے آئے اور انہوں نے بتایا کہ وہ ایک گانا لکھ چکے ہیں۔
سلمان نے اس گانے کو سب کو پڑھ کر سنایا۔
ڈائریکٹر نے اس گانے کو ریس -3 میں رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ریس-3 کے ڈائریکٹر رمیش تورانی نے بتایا کہ یہ ایک رومانٹک گانا ہے اور وہ جس طرح کا گانا چاہتے تھے وہ ویسا ہی ہے۔
رمیش تورانی اس بات سے بھی خوش ہیں کہ ان کی فلم سے سلمان کا نام پردے پر نغمہ نگار کے طور پر آئے گا۔

یو این آئی۔
ایم جے۔

image